وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے اپنے حلقۂ انتخاب ڈسکہ میں پوما پمپ والا گلہ، بڑا گاگا اور چھوٹا گاگا کا دورہ کیا اور کروڑوں روپے کی لاگت سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران عوام سے کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔ علاقے میں سیوریج سسٹم، نالوں، گلیوں اور ٹف ٹائلز کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ شہریوں کو جدید اور معیاری بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے اعلیٰ معیار کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں اور کام میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے مقامی شہریوں سے ملاقات بھی کی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ان کی آراء معلوم کیں۔ اہلِ علاقہ نے منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "تاریخ میں پہلی مرتبہ ہمارے علاقے میں اتنے بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام ہوتے دیکھ رہے ہیں۔ شہریوں نے وزیر بلدیات کا شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ذیشان رفیق نے کہا کہ گاگا کے تمام علاقے میں سیوریج، نالوں، گلیوں اور دیگر بنیادی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میری اولین ترجیح ہے۔ عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کیا جائے گا اور علاقے کی ترقی کا سفر مزید تیزی سے جاری رہے گا۔دورے کے موقع پر وزیر بلدیات کی سیاسی ٹیم کے سینئر رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے
Read Next
1 گھنٹہ ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سُتھرا پنجاب اتھارٹی کا اہم اجلاس،تمام ضلعی ایجنسیز کی کارکردگی کا جائزہ
20 گھنٹے ago
صفائی فیس کی وصولی،ستھرا پنجاب اتھارٹی اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے مابین باقاعدہ سروس لیول ایگریمنٹ سائن
2 دن ago
*محکمہ بلدیات پنجاب نے یکم جولائی سےمحکمہ ایکسائز کے ذریعے ماہانہ سینی ٹیشن فیس کی وصولی کا ٹیرف اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا*
2 دن ago
*سیکرٹری بلدیات زید بن مقصود کا ستھرا پنجاب اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ*
2 دن ago






