وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی ہدایت پر پھول نگر میں OCR پروگرام کے تحت لیسکو کی بد انتظامی کے خلاف دائر کردہ 140 شکایات کی سماعت،سائلین کو ریلیف

وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی ہدایت پر ریاض حمید چوہدری ، ڈائریکٹر جنرل وفاقی محتسب آفس لاہور نے واپڈا کمپلیکس پھول نگر میں OCR پروگرام کے تحت لیسکو کی بد انتظامی کی خلاف دائر کردہ 140 شکایات کی سماعت کی اور سائلین کے مسائل کو فوری حل کروانے اور مناسب ریلیف فراہم کرنے کے لئے لیسکو کے نمائندگان کو ہدایات جاری کیں کہ غریب عوام کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ڈائریکٹر جنرل نے لیسکو افسران کو ہدایات جاری کیں کہ و ہ وفاقی محتسب کے فیصلوں پر فوری عمل درآمد کریں اور اس سلسلے میں کسی قم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ سائلین نے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کا شکریہ ادا کیا جن کے احکامات سے ڈائریکٹر جنرل ریاض حمید چوہدری نے پھول نگر کا دورہ کیا اور لو گوں کے مسائل حل کئے۔ ڈائریکٹر جنرل وفاقی محتسب نے بعد ازاں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کو حل کروانے اور جلد از جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ان تھک محنت اور کوشش جاری رکھیں گے اور پروگرام کے مطابق فوری ریلیف کرتے رہنا ہمارا اولین فرض ہے ہمارے ادارے میں ہر شکایت کا فیصلہ60 دن کے اندر بغیر فیس اور وکیل کے کر دیا جاتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button