ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق شہر لاہور میں زیرِ زمین پانی کی سطح کو برقرار رکھنے اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کے مسئلے کے حل کے لیے گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز کے بڑے منصوبے پر کام جاری ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی خصوصی ہدایت پر گلبرگ کے علاقے میں تین گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز فعال کر دیے گئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے تعمیر مکمل کیے گئے ان ریچارج ویلز میں لبرٹی چوک، مراتب علی روڈ اور ایچ بلاک پارک شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ منصوبہ جدید شہری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، جس سے نہ صرف زیرزمین پانی کے ذخائر میں بہتری آئے گی بلکہ اربن فلڈنگ جیسے دیرینہ مسئلے کا حل بھی ممکن ہو سکے گا۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق ہر ریچارج ویل کی یومیہ کپیسٹی 8000 گیلن ہے، جبکہ تمام تکنیکی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک سمارٹ اور ماحولیاتی دوست حل متعارف کرایا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں جدید ماحولیاتی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، جن میں گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز کا وسیع نیٹ ورک بھی شامل ہے۔ پی ایچ اے لاہور کی جانب سے مزید موزوں گرین بیلٹس کا انتخاب کیا جا رہا ہے اور منصوبے کے دوران موجودہ درختوں کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔ترجمان کے مطابق واسا پنجاب کے تحت جلد یہ منصوبہ لاہور سے بڑھا کر صوبہ بھر میں پھیلایا جائے گا، جس کے نتیجے میں ماحول دوست اور پائیدار شہری ترقی کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔
Read Next
2 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت بینک آف پنجاب میں بلاسود قرضوں کی فراہمی سے متعلق اہم اجلاس*
2 دن ago
روڈا نے ملک میں پہلی بار کوڑا ڈھیر سے میتھین گیس اخراج میں کمی کے حوالے سے عملی اقدام کا آغاز کر دیا
2 دن ago
ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ 2025 کا دائرہ مزید 20 اضلاع تک بڑھا دیا گیا،41 اضلاع ہارٹیکلچر اتھارٹی کے نیٹ ورک میں شامل
4 دن ago
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جدید ٹرنچ لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے 32 کلومیٹر طویل ٹرنک سیور کی تعمیر کا معاہدہ طے پا گیا
5 دن ago
ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کا چوبُرجی میں زیرِ تعمیر اسٹورم واٹر ڈرین منصوبے کا دورہ
Related Articles
*صوبائی وزیر بلال یاسین کا ایم ڈی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید کے ہمراہ لاہور کے مختلف پارکوں کا دورہ*
1 ہفتہ ago
The WASA Lahore and JICA Discuss Enhanced Cooperation to Mitigate Urban Flooding and Improve Drainage Infrastructure
2 ہفتے ago



