جنگلات کے تحفظ کے لئے وزیراعلی پنجاب کا ملکی تاریخ کا پہلا جدید ترین میگا پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔پنجاب میں سینکڑوں سال پرانے محکمہ جنگلات کے روایتی نظام میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا یے۔جنگلات کی نگرانی اہلکارنہیں اب ڈرونز کریں گے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب بھر کے جنگلات کی حفاظت، درختوں کی کٹائی اور چوری روکنے کے لئے سیٹلائٹ کی جدید سہولیات کے استعمال کا فیصلہ کیاہے۔وزیراعلی نے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کو جنگلات، جنگلی حیات کے درست اعدادوشمار کے لئے ڈیجیٹل میپنگ کرانے کی ہدایت کی۔سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کے پانچ بڑے جنگلات کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کرانے کے اقدام کی منظوری دی گئی۔پنجاب کے پانچ بڑے جنگلات سالٹ رینج،چھانگامانگا،پیرووال اورگزارہ فارسٹ کی آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور ڈرونز سے نگرانی کی منظوری بھی دی گ?ی۔مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس میں سولہ لاکھ اڑتالیس ہزارایکڑ کے وسیع رقبے پر پھیلے نایاب اور قیمتی جنگلات کی ڈیجیٹل سکیننگ کا فیصلہ کیا گیا۔جنگلات اور درختوں کی نگرانی جدید سیٹلائٹ نظام اور ڈرونز کی مدد سے کی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جنگلات اور جنگلی حیات کے علاوہ درختوں کی ڈیجیٹل مارکنگ کی جائے گی۔ اب لائیو فیڈ کا ریکارڈ مرتب کیاجائے گا، کسی بھی غیرقانونی حرکت کا ڈیجیٹل ریکارڈ سے سراغ لگانا ممکن ہوگا۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کی خصوصی فورس بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔جنگلات کو نقصان پہنچانے، درخت کاٹنے، جانوروں پرندوں کے شکار پر فارسٹ سپیشل سکواڈ کارروائی کرے گا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر کامیاب تجربات کی روشنی میں پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا میگا پراجیکٹ ہے۔30 افراد کی بجائے جدید ٹیکنالوجی اور اے آئی سے نگرانی کا کام ایک دن میں ہوگا۔نئے درخت لگانے کے ساتھ پرانے درختوں کی حفاظت بھی اتنی ہی ضروری ہے، مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے لگائے گئے پودوں کی نگرانی ہوگی، کاربن سٹاک پر بھی نظر رکھنا ممکن ہوگا۔بائیو ڈائیورسٹی کی حفاظت وفروغ، وائلڈ لائف سروے، درختوں کی تعداد کے ریکارڈ کے علاوہ آگ لگنے کے واقعات روکنے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایف او، فارسٹ گارڈ یا کوئی افسر یا اہلکار جنگلات کی کٹائی میں ملوث پایاگیا تو اس کا ٹھکانہ جیل ہوگی۔درختوں کی غیرقانونی کٹائی، چوری اور ٹمبر مافیا کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔
Read Next
11 گھنٹے ago
پاک امریکہ تعلقات کے اگلے باب کو آگے بڑھنا چاہیے.:مریم نواز شریف
1 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
2 دن ago
پنجاب کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری بلدیات،شکیل احمد میاں سیکرٹری زراعت تعینات
2 دن ago
*Punjab setting benchmarks in governance and progress, says CM Punjab*
2 دن ago
Punjab launches 77 electric buses on 17 routes across seven more districts
Related Articles
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
3 دن ago
پنجاب،متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،افتخار علی ساہو ایڈیشنل چیف سیکرٹری،محمد جہانزیب سیکرٹری سروسز تعینات
3 دن ago
حکومت پنجاب نے چھ اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،اے سی فیروز والا اور ٹیکسلا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
3 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریپ،بچوں سے زیادتی اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے فول پروف پلان طلب کر لیا
4 دن ago

