ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کہ مرتکب افراد کے خلاف 10 مقدمات درج کر کے 174 کو گرفتار کر لیا گیا،ترجمان پرائس کنٹرول کموڈٹیز مینجمنٹ

ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کموڈٹیز مینجمنٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ روز پنجاب بھر میں 93 ہزار 800 سو76 مختلف مقامات کی چیکنگ کی گئی اور چھاپوں کے دوران5 ہزار 800سو 44 ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایکشن لیا گیا اور10 مقدمات درج کر کے 174 کو گرفتار کر لیا گیا-انہوں نے بتایا کہ ناجائز منافع خوری پر 60 لاکھ 90 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا اسی طرح صوبہ میں اٹے کی ترسیل کو مسلسل اور یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 5 ہزار 900 سو 98 چھاپے مارے اور400 گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2 لاکھ50 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا -ترجمان نے مزید بتایا کہ صوبہ میں اٹا کی ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف 1 مقدمہ درج کر کے 3 کو گرفتار کر لیا گیا اسی طرح چکن کا گوشت مہنگا فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے اور 5 ہزار 101 مقامات پر چھاپے مارے گئے چھاپوں کے دوران چکن کا گوشت مہنگا فروخت کرنے والے700سو 31 قصابوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 6 لاکھ 94 ہزار سے زائد جرمانہ کیا گیا اور26 قصابوں کو کوگرفتار کر لیا گیا-انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چینی کی ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 6 ہزار سے زائد مختلف مقامات پر چھاپے مارے اورچینی کی ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث 23 افراد کو گرفتار کرکے 2 لاکھ 27 ہزار روپےجرمانہ عائد کیا گیا جب کہ2 دکانیں سیل کر دی گئی-ترجمان نے مزید کہا کہ انے والے دنوں میں منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کیا جا رہا ہے اور حکومت کی جانب سے ان کے ساتھ کسی قسم کے رعایت نہیں برتی جائے گی-

جواب دیں

Back to top button