میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کراچی کے ایک دیرینہ شہری مسئلے کے مستقل حل کی جانب اہم پیشرفت کرتے ہوئے جہانگیر روڈ کی مستقل بحالی اور اس سے متصل برساتی نالے کی تعمیرِ نو کے لیے ٹینڈر کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا ہے، تمام اندرونی مراحل، تکنیکی جانچ پڑتال اور ضروری منظوریوں کی تکمیل کے بعد جہانگیر روڈ کی بحالی کے منصوبے کا ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے، ٹھیکیداروں کی خدمات حاصل کرنے کے لیے باضابطہ طور پر بولیاں طلب کر لی گئی ہیں، اس منصوبے کے لیے 30 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جو مکمل طور پر کے ایم سی کے اپنے وسائل سے فراہم کی جارہی ہے، یہ مالی منظوری کے ایم سی کونسل نے دی تھی،منصوبے کا مقصد جہانگیر روڈ کی طویل المدتی اور پائیدار بنیادوں پر تعمیر و مضبوطی ہے تاکہ شہریوں اور روزانہ سفر کرنے والوں کو برسوں سے درپیش خستہ حالی اور ناکافی نکاسی آب کے مسائل سے نجات مل سکے، اس کے علاوہ کے ایم سی نے ناتھا خان برج کے مقام پر متبادل سڑک کی تعمیر کے لیے بھی ٹینڈر جاری کر دیا ہے جو شہر کی ایک اہم رابطہ سڑک ہے، 78 کروڑ روپے مالیت کا یہ منصوبہ علاقے میں ٹریفک کے دباؤ میں نمایاں کمی اور بہتر سفری سہولت فراہم کرے گا،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے متعلقہ تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ عملدرآمد کے مراحل کو تیز کریں، ہر سطح پر شفافیت یقینی بنائیں اور مقررہ ٹائم لائنز کی سختی سے پابندی کریں، انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل شہریوں کی آمدورفت میں بہتری، مسائل کے حل اور پائیدار شہری ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی،میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کے لوگ قابلِ اعتماد انفراسٹرکچر کے مستحق ہیں اور ہم اسے فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، یہ منصوبے ہمارے اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ ہم اس شہر کو مؤثر، ذمہ دارانہ اور طویل المدتی منصوبہ بندی کے ساتھ دوبارہ تعمیر کریں گے۔
Read Next
1 دن ago
بلدیہ ٹاؤن سمیت کراچی کے تمام علاقوں میں عوامی مسائل کے پائیدار حل کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں،ترجمان میئر کراچی
1 دن ago
یومِ استحصالِ کشمیر پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ریلی،کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی
3 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی کے مختلف محکموں کیلئے خریدی گئی نئی ہیوی وہیکلز حوالے کردیں۔
5 دن ago
میئر کراچی نے 41 کروڑ 20 لاکھ روپے کی لاگت سے خواجہ اجمیر نگری تا منگھوپیر روڈ ڈوئل کیرج وے کا افتتاح کر دیا
1 ہفتہ ago
میئر کراچی نے سائٹ انڈسٹریل ایریا میں 2 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
Related Articles
*میئر کراچی کا شہر بھر میں 139 سڑکوں کی بحالی کے لیے 14 ارب روپے کے میگا پروگرام پر عملدرآمد کا اعلان*
1 ہفتہ ago
دو اضلاع کو ملانے والی نئی ڈوئل کیریج وے کا افتتاح، عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
1 ہفتہ ago
کراچی انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزز سے متعلق اہم اجلاس، نئے بلاک کی تعمیر اور طبی سہولیات میں توسیع کا فیصلہ
1 ہفتہ ago


