ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا شہر میں جاری میگا ترقیاتی منصوبوں راوی برج توسیعی منصوبے اور کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور منصوبے کا دورہ،تعمیراتی کاموں کا جائزہ

ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق نے شہر میں جاری میگا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے راوی برج توسیعی منصوبے اور کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر نے بریفنگ دی۔راوی برج توسیعی منصوبے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، دریائے راوی کے بیڈ سے پانی کی منتقلی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔دریا کے بیڈ کا درمیانی حصہ منتقل کرکے اطراف کے سیکشنز سے کامیابی سے گزار دیا گیا۔منصوبے کے آخری دو سیکشنز پر آئندہ چند روز میں پائلنگ ورک کا آغاز کیا جائے گا۔راوی برج کے 16 گرڈرز لانچ کر دیئے گئے ہیں، بقیا گرڈرز کی لانچنگ کا کام جاری ہے۔راوی برج منصوبے کی 52 میں سے 44 پائلز مکمل کر لی گئی ہیں، آخری دو سیکشنز کی 8 پائلیں باقی ہیں،85 گرڈرز، 44 پیئرز اور 11 ٹرانسمز بھی تیار کر لیے گئے ہیں۔منصوبے کا 67 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، ڈی جی ایل ڈی اے نے ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔بعدازاں ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ کے دونوں پیکجز پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے نے بریفنگ دی۔بند روڈ منصوبے کے پیکج ون کی سروس روڈ کی ایک طرف اسفالٹ جاری ہے، دوسری طرف واٹر باونڈ ڈالا جا رہا ہے۔پیکج ٹو کی ایک طرف این جے بیریئر کی تنصیب کا کام جاری ہے، دوسری طرف لائٹ ٹریفک گزر رہی ہے۔ پیکج ٹو کی دونوں اطراف کی سروس روڈ پر کام جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے منصوبے کے بقیا کاموں کی تکمیل میں درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کام کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے اور رفتار بڑھانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے تعمیراتی کاموں کے دوران پانی کے چھڑکاؤ کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ایل ڈی اے، نیسپاک، کنٹریکٹر اور متعلقہ افسران موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button