پاکستان کا پہلا ایکو بوٹ متعارف! محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے جدید ایکو بوٹ لانچ کر دیا

پنجاب حکومت کا بڑا قدم — پاکستان کا پہلا ایکو بوٹ متعارف!

محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے جدید ایکو بوٹ لانچ کر دیا — سیکرٹری ماحولیات پنجاب سلوت سعید نے افتتاح کیا۔ایکو بوٹ شہریوں اور ماحولیات پنجاب کے درمیان براہِ راست رابطے کا نیا ذریعہ بن گیا۔سیکرٹری ماحولیات سلوت سعید کی نگرانی میں تیار ہونے والا منصوبہ مکمل طور پر فعال — ماحول دوست ٹیکنالوجی کی نئی مثال بتایا گیا ہے۔شہری اب صرف ایک میسج پر اپنے شہر کی ایئر کوالٹی جان سکیں گے! ترجمان ماحولیات پنجاب ساجد بشیر نے بتایا ہے کہ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان سمیت تمام بڑے شہروں کا AQI ریئل ٹائم میں دستیاب ہے۔مصنوعی ذہانت (AI) سے لیس ایکو بوٹ شہریوں سے بات بھی کرے گا — ترجمان ماحولیات ساجد بشیر کے مطابق

شہری اب ایکو بوٹ سے پوچھ سکیں گے: "میری ہوا کیسی ہے؟” — اور فوری جواب حاصل کریں گے

ایکو بوٹ ماحولیاتی آگاہی، فضائی آلودگی سے بچاؤ اور صحت مند طرزِ زندگی کی رہنمائی فراہم کرے گا ـ اب شہری صرف QR کوڈ اسکین کر کے WhatsApp پر EcoBot سے براہِ راست بات کر سکتے ہیں! ایکو بوٹ QR کوڈ محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا صفحات پر دستیاب ہے ـ حکومت پنجاب کا نیا ہدف — ٹیکنالوجی کے ذریعے صاف، سرسبز اور صحت مند پنجاب — عوام کو ماحولیاتی فیصلوں میں شفاف، فعال اور براہِ راست شریک بنانے کی انقلابی کاوش ہے۔”ایکو بوٹ صرف ایک چیٹ نہیں، بلکہ شہریوں کی ماحولیاتی طاقت کی علامت ہے” اب پنجاب کے شہری خود بنیں گے اپنے ماحول کے محافظ!

جواب دیں

Back to top button