*پنجاب اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹس کا جائزہ اجلاس،بلدیاتی سہولیات کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال*

چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نعیم راؤف کی زیر صدارت پروجیکٹ ریڈینس فنانسنگ (PRF) کے تحت پنجاب اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹس پر اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں شہری بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور عوام کو ضروری سہولیات کی فراہمی جیسے صاف پینے کا پانی، جدید سیوریج سسٹم اور دیگر بلدیاتی سہولیات کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں سیکریٹری پی اینڈ ڈی بورڈ رفاقت علی، سیکریٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نورالامین مینگل، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں سمیت دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button