ٹی ایل پی کے سابق رکن سندھ اسمبلی یونس سومرو نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی سعید غنی، پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی اور ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر جاوید ناگوری سے ملاقات کے بعد یونس سومرو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سائوتھ کے سنئیر نائب صدر حاجی مجید، جنرل سیکرٹری تیمور سیال اور یونس سومرو کے بھائی کریم سومرو بھی موجود تھے۔یونس سومرو نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، ادی فریال تالپور اور پارٹی قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔سعید غنی نے اس موقع پر کہا کہ یونس سومرو کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے پیپلز پارٹی لیاری میں مزید مضبوط ہوگی۔اس وقت کراچی سمیت پورے سندھ اور پاکستان میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔اس وقت سینکڑوں کی تعداد میں مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداران و کارکنان پیپلز پارٹی میں شمولیت کررہے ہیں جو پیپلز پارٹی پر ان کے اعتماد کا اظہار ہے۔
Read Next
2 دن ago
مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،کچے کی زمین کے سروے کےلئے 70 کروڑ 50 لاکھ روپے کی منظوری
2 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں مجوزہ ترامیم کا جائزہ لینے کے لئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی*
3 دن ago
*سندھ ایک رہے گا،وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ایک بار پھر واضح کردیا*
3 دن ago
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے کونسل اف اٹلی فیبریزیو بائلی سے ملاقات
5 دن ago
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور میئر کراچی مرتضی وہاب نے کورنگی نمبر 5 فلائی اوؤر کا افتتاح کردیا
Related Articles
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف اینیمل ہیلتھ میں نئی سہولیات کا افتتاح کردیا*
7 دن ago
مراد علی شاہ اورمحمد حنیف عباسی کے درمیان ملاقات،سندھ میں ریلوے خدمات کی توسیع اور جدت کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق
7 دن ago



