ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے شاہراہِ بھٹو پر جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف مقامات پر پیشرفت، ٹریفک روانی اور شہری سہولیات سے متعلق امور کا جائزہ لیا، اس موقع پر متعلقہ افسران نے انہیں منصوبے کی موجودہ صورتحال، تعمیراتی معیار اور آئندہ مراحل کے حوالے سے بریفنگ دی، ڈپٹی میئر کراچی نے ہدایت کی کہ شاہراہِ بھٹو پر جاری تمام ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں جدید انفراسٹرکچر کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے اور بلدیاتی ادارے عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ دورے کے دوران ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی موجودگی میں ملیر ہالٹ انڈر پاس پر بھی باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا گیا، انہوں نے کہا کہ انڈر پاس کی تعمیر سے ملیر، شاہ فیصل کالونی، قائد آباد اور اطراف کے علاقوں میں ٹریفک دباؤ میں نمایاں کمی آئے گی اور شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی میسر آئے گی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی کی ترقی اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ان کا کہنا تھا کہ شاہراہِ بھٹو اور ملیر ہالٹ انڈر پاس جیسے منصوبے شہر کی ٹریفک صورتحال بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے اور عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ کراچی کو جدید اور منظم شہر بنانے کے لیے مرحلہ وار منصوبوں پر کام جاری ہے اور جلد شہری ان منصوبوں کے مثبت اثرات محسوس کریں گے، اس موقع پر بلدیاتی نمائندے، انجینئرز، متعلقہ محکموں کے افسران اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
Read Next
3 گھنٹے ago
ہائپر اسٹار بیچ ویو پارکنگ کلفٹن میں اسمارٹ پارکنگ سسٹم کا افتتاح، شہریوں کو جدید اور منظم سہولت میسر آئے گی،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
4 گھنٹے ago
*میئر کراچی کامون سون کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم*
1 دن ago
شادمان آئی ٹی پارک کا افتتاح،نوجوانوں کو مفت مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کورسز کرائے جائیں گے،مئیر کراچی
2 دن ago
*ڈملوٹی سے یومیہ ایک کروڑ گیلن اضافی پانی کی فراہمی، پائپ لائن منصوبے کا معاہدہ*
3 دن ago
ترجمان میئر کراچی کابلدیاتی نظام کو مزید موثر، فعال اور عوام دوست بنانے کیلئے مجوزہ بل 2026 کے مسودے کا خیرمقدم
Related Articles
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 78ویں برسی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری
3 دن ago
باغ کراچی میں پانچ ایکڑ پر ”لنگز آف کراچی“ اربن فاریسٹ کا افتتاح، 4500 سے زائد مقامی درخت لگائے گئے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
4 دن ago
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے کے ایم سی کے ترقیاتی اور اراضی ریکارڈ تک عوام کو آن لائن رسائی فراہم کرنے اور ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کا اعلان
5 دن ago



