ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے انتظامی افسران کے ہمراہ ای ٹینڈرنگ کے حوالے سے ہونے والی تقریب کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسٰی رضا نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں ای ٹینڈرنگ کے ذریعے ٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 نومبر ہے، جبکہ 8 نومبر کو ٹینڈرز کھولے جائیں گے۔ واسا میں ای ٹینڈرنگ کی آخری تاریخ 8 نومبر ہے اور ٹینڈرز 9 نومبر کو کھولے جائیں گے۔لاہور ڈویلپمنٹ منصوبے کی شفافیت، اور مکمل اہداف کے حصول کے لیے ای ٹینڈرنگ کا طریقہ کار اپنایا جا رہا ہے، میرٹ کی بنیاد پر تمام اہداف کو حاصل کیا جائے گا۔ای ٹینڈرنگ کے ہر مرحلے میں شفافیت کو ترجیح دی جائے گی۔ لاہور ڈویلپمنٹ منصوبے کی تکمیل سے ضلع لاہور کی خوبصورتی بحال ہوگی اور کئی سالوں تک تعمیر و مرمت اور بحالی کے کاموں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
Thankyou for this post, I am a big fan of this internet site would like to continue updated.