پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی حکومت پنجاب کے زیر انتظام دو روزہ پنجاب لائیو سٹاک شو احتتام پزیر ہوگیا۔
مویشی پال فارمرز کی حوصلہ افزائی کیلئے خوبصورت مویشیوں کے منفرد مقابلوں اور تقریبات سے سجارنگا رنگ میلہ رہا۔ گائے کے دودھ دھونے کے مقابلے میں عرفان علی کی گائے 74 لیٹر دیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ محمد الیاس کی گائے نے 69 لیٹر دیے جبکہ عرفان علی کی گائے نے 51 لیٹر دیئے ۔اونٹی کے دودھ کے مقابلے میں شیخوپورہ کے امجد علی نے 16 لیٹر دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ امجد علی کی ہی اونٹی نے 15 لیٹر دیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ محمد اکرم کی اونٹی نے 14 لیٹر دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔خوبصورت بھینس کے مقابلے میں لاہور کے شہادت علی بھینس تیسرے نمبر پر آئی۔فیصل آباد کے اصغر علی کی بھینس دوسرے نمبر پر آئی جبکہ نوشیراں ورک کے عمران کی بھینس پہلے نمبر پر آئی۔خوبصورت سانڈ کے مقابلے میں سائیوال کے حاجی محمد کا سانڈ پہلے نمبر پر آیا۔ شیخوپورہ سے محبوب علی کا دوسرے نمبر پر آیا جبکہ فاروق آباد سے احتشام کا تیسرے نمبر ایا۔
بھینسوں کے دودھ کے مقابلے میں 44 لیٹر دیکر محمد تنویر کی بھینس پہلے نمبر پر آئی۔دوسرے نمبر پر 40 لیٹر دیکر سردار غلام مصطفی کی بھینس کامیاب قرار پائی۔ 39 لیٹر دیکر چوہدری نعیم واجد کی بھینس کامیاب قرار پائی۔
خوبصورت بیلوں کے مقابلے میں محمد منیر کا شیر گوجرانوالہ بیل نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ عبدالرحمان اور سیٹھ حسن نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور تیسری پوزیشن عبدالمنعم کے بیل کے نام رہی۔ لائیو سٹاک شو میں مہمان خصوصی ن لیگ کے ایم این اے سیف الملک کھوکھر نے خصوصی شرکت کی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی ایم ایم ڈی سی لاہور ڈویژن جازب سعید، جی ایم ایڈمن پنجاب کرنل ریٹائرڈ شہزاد خالد، قیصر کھوکھر، شہزادہ خرم، ملک کاشف، اکبر رضا، ترجمان پنجاب کیٹل کمپنی شیخ اسد ظفر سمیت دیگر افسران موجود تھے۔لائیو سٹاک شو میں ن لیگی رہنما سجاد حیدر گجر، صدر بفلو buffloایسویشن علی عمران، جنرل سیکریٹری سمی اللہ موجود تھے۔شو میں پنجاب بھر سے آئے 16 بیلوں کے درمیان خوبصورتی کا مقابلہ کروایا گیا۔ شو میں لائیوسٹاک سے منسلک لوگوں کے لیے آگاہی سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا۔ آگاہی سیمیناز میں شہریوں کو مشینری اور جانوروں کی پرورش میں جدید طرزعمل کو اپنانے سے فوائد بتائے گئے۔ لائیو سٹاک شو میں ملک بھر سے آئے خوبصورت جانوروں کی نماش کی گئیں۔ میلہ میں آنے والے شرکا ء نے گھوڑوں اور اونٹ کا روایتی رقص دیکھ کر محظوظ ہوئے۔ بچوں میں لائیوسٹاک کی دلچسپی کے لیے معلوماتی کوئیز کے مقابلے کروائے گئے اور انعامات تقسیم کیے گئے۔میلہ میں بچوں کے درمیان دودھ پینے کے مقابلہ بھی ہوا اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔پنجاب لائیو سٹاک شو میں 60لاکھ روپے کی دس کیٹگری کے مقابلے کروائے گئے۔ دودھ کی پیداوار کا مقابلہ جس میں (بھینس،گائے اور اونٹنی) پہلی پوزیشن پانچ لاکھ،دوسری تین لاکھ اور تیسری دو لاکھ روپے ہے۔ خوبصورتی کا مقابلہ (نیلی راوی سانڈ، بیل،اونٹ) دو لاکھ،ڈیرھ لاکھ اور ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔وزن کا مقابلہ(بکرا،چھترا) ایک لاکھ،پچاس ہزار اور بیس ہزار مقرر کی گئی ہے۔دودھ کی پیداوار کا مقابلہ (بکری، بھیڑ) ایک لاکھ، پچاس ہزار اور بیس ہزار مقرر کی گئی ہے۔