ڈی جی خان، لاہور، ملتان ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور اور راولپنڈی ڈویژن میں سکول مزید ایک ہفتے تک بند رہیں گے،نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت کی جانب سے سموگ کی بڑھتی صورت حال کے پیش نظر ضلع لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔ ضلع لاہور اور ملتان میں 16 نومبر سے 24 نومبر تک نافذ العمل رہے گی۔اس سلسلہ میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن منتقل رہیں گی ۔کنسٹرکشن پر 16 نومبر سے ایک ہفتے کیلئے مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ہیوی ٹرانسپورٹ کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔ اینٹوں کے بھٹوں اور فرنس آئل پر چلنے والی فیکٹریاں بند رہیں گی۔

ریسٹورنٹ شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے اور رات 8 بجے تک ٹیک آوے کی اجازت ہوگی۔ مری کے علاوہ، ڈی جی خان، لاہور، ملتان ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور اور راولپنڈی ڈویژن میں سکول مزید ایک ہفتے تک بند رہیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحول پنجاب، ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button