ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر ضلعی ایجنسیز کے منیجنگ ڈائریکٹرز کا زوم اجلاس آج یہاں پی ایچ اے کے دفترمیں منعقد ہوا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے مرزا ولید بیگ نے راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے منیجنگ ڈائریکٹرز سے ہارٹیکلچر و ترقیاتی امورکے بارے میں بریفنگ لی۔ ضلعی ایم ڈیز نے اجلاس کو ہارٹی کلچر ایجنسیوں کی کارکردگی بارے آگاہ کیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ایجنسیز اپنے علاقوں میں باغات و گرین بیلٹس کی خوبصورتی اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔ پی ایچ اے دائرہ کار میں شامل اضلاع میں سستے و معیاری عوامی تفریحی مراکز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔اسی طرح اربن لینڈ سکیپنگ کی مد میں ضلعوں کے مصروف گزر گاہوں اور چوراہوں میں دیدہ زیب ماڈلز لگائے جا رہے ہیں۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ انسدادِ سموگ اور کلین اینڈ گرین پنجاب مہمات کے تحت باغبان باغات اور شاہراہوں کی روزانہ صفائی کرتے ہیں۔حکومت پنجاب کے ویژن کی روشنی میں ہارٹی کلچر ایجنسیز خود کفالت کے لیے کوشاں ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ضلعی ایجنسیز شہروں کو خوبصورت بنانے کے لیے دستیاب وسائل کامنظم استعمال یقینی بنا رہی ہیں۔اس موقع پر ڈی جی راجہ منصور احمد نے کہاکہ عید الفطر کی آمد سے قبل پی ایچ اے کی جانب سے شہر کو خوبصورت اور دلکش بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد عوام کو خوبصورت ماحول فراہم کرنا اور عوامی مقامات میں جمالیاتی اقدار شامل کرنا ہے۔
Read Next
7 گھنٹے ago
*پنجاب کے سیوریج نظام کی جدید سیٹلائٹ امیجنگ کے ذریعے ماسٹر پلاننگ کا فیصلہ*
7 گھنٹے ago
*لاہوریوں کے لیے بڑی خوشخبری، پہلے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے پی سی ون کی منظوری*
2 دن ago
پنجاب کے سیوریج نظام کی پلاننگ سیٹلائٹ امیجنگ کے ذریعے کی جائے گی،نورالامین مینگل کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ
3 دن ago
*آزاد کشمیر الیکشن میں عوام نے پنجاب کی کارکردگی کو ووٹ دیا ہے۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب*
3 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر واسا سروسز کا دائرۂ کار تحصیلوں تک بڑھانے کا فیصلہ،99 تحصیلوں کا انتخاب*
Related Articles
لاہور کو ماڈل ہارٹیکلچر سٹی بنانے کا فیصلہ،سیکرٹری ہاؤسنگ نے ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کو جامع گرین انفراسٹرکچر پلان تیار کرنے کا خصوصی ٹاسک سونپ دیا
6 دن ago
*شہر میں ہونیوالی بارش کے بعد وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ*
1 ہفتہ ago
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی حضرت پیر مکیؒ کے دربار پر منعقدہ غسلِ مبارک کی تقریب میں خصوصی شرکت
1 ہفتہ ago



