نامور ادیبہ، شاعرہ ڈاکٹر فاطمہ حسن کے اعزاز میں تقریب

لاہور پریس کلب کی لائبریری کمیٹی کے زیر اہتمام نامور ادیبہ، شاعرہ ڈاکٹر فاطمہ حسن کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی جس میں پریس کلب کے نائب صدر و لائبریری کمیٹی کے چیئرمین امجد عثمانی ، ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ ، بابا نجمی، سلیم الرحمان ، اظہر غوری، سعید اختر، صلاح الدین بٹ، ندیم سلیمی، میاں وقاض، شہزاد فراموش، قمرالزمان بھٹی، غلام زہراءکے علاوہ سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض لائبریری کمیٹی کے رکن شہزاد فراموش نے انجام دیے۔

ڈاکٹر فاطمہ حسن نے بتایا کہ وہ حقوق نسواں کے لیے سرگرم ہیں اور اس حوالے سے ان کی چار کتب بھی شائع ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اردو کی ترویج و ترقی کیلئے بھی مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ عورت کسی صورت ادھوری اور کمتر نہیں۔یہ سب کچھ جہالت کا کیا دھرا ہے۔جہاں شعور ہوگا وہاں عورت کی عزت ہوگی۔ انہوں نے صحافیوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔ پریس کلب کے نائب صدر امجد عثمانی نے کہا کہ فاطمہ حسن کے قلمی جہاد کو سلام پیش کرتا ہوں تاہم پاکستان میں خواتین کیلئے ماحول اتناتنگ نہیں۔ یہاں کی وزیرا عظم خاتون رہیں اور اب پنجاب کی وزیر اعلیٰ بھی خاتون ہیں اور دوسرے شعبہ ہائے زندگی میں بھی خواتین کھل کر کام کر رہی ہیں۔ ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ نے بھی فاطمہ حسن کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میںمعزز مہمان کونائب صدر امجد عثمانی ، ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ سمیت شہزاد فراموش، سعید اختر،اظہر غوری ، غلام زہرہ نے پریس کلب کی طرف سے یادگاری شیلڈ پیش کی۔آخر میں فاطمہ حسن نے اپنی شاعری سنائی اور حاضرین سے داد وصول کی۔شرکاءمیں بھارت سے آئے ہوئے مہمان سہج پریت ،میاں عارف،حمیرا شاہ، نبیلہ اکبر، فرزانہ چودھری، شہزاد چودھری، رفیق خان ، مرزا رضوان ،محمد علی، زاہد شاہ، سلیم اختر ، نوید علی شاہ و دیگر شامل تھے۔ آخر میں معزز مہمان نے اپنی کتب لائبریری کیلئے تحفہ دیں، انہوں نے جمال محسن کی نئی کتاب بھی لائبریری کو عنایت کی، معزز مہمان نے پریس کلب کی جدید لائبریری کا وزٹ کیا اور لائبریری کے علم درست ماحول اور وہاں رکھی گئی اہم کتب کو بھی سراہا۔

زاہد عابد

سیکرٹری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button