وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب میں 3مرلہ پلاٹ سکیم کے اجراء کی اصولی منظوری دے دی جس کے تحت چشتیاں میں 3مرلہ سکیم کے تحت 666پلاٹ دے کر سکیم کا آغاز کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے اپنی چھت…… اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت مکمل ہونے والے پہلے پانچ گھروں میں فرنیچر اوردیگر سامان کا تحفہ پیش کرنے کی بھی منظوری دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اپنی چھت ……اپناگھر پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب میں اپنی چھت…… اپناگھر پراجیکٹ کے تحت 927درخواست دہندگان کو قرض کی پہلی قسط کی ادائیگی مکمل کر لی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے دوسری قسط کی ادائیگی جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اپنی چھت ……اپناگھر پروگرام کے تحت800سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ 50ہزار درخواست دہندگان کا ڈیٹا تصدیق کیلئے اخوت کو ٹرانسفر کیا گیا جس میں 38ہزار کی تصدیق مکمل کر لی گئی۔ اپنی چھت ……اپناگھر پروگرام کے تحت20900درخواست دہندگان نے مطلوبہ دستاویزات جمع کروادیں اور8424کے کاغذات مکمل جھان بین کر لی گئی۔ اپنی چھت ……اپناگھر پروگرام کے پورٹل کے رجسٹرڈ یوزر کی تعداد 6لاکھ سے بڑھ گئی ہے اور پورٹل پرگھروں کیلئے سواتین لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جون 2025تک47ہزار گھر اوراگلے دسمبر تک1لاکھ گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ مکمل کرلیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نوازشریف نے اپنی چھت اپناگھر پراجیکٹ کو تیز ترکرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اپنی چھت ہر عام آدمی کا خواب ہے،ضرورپورا کریں گے۔ نعروں اوردعوؤں پر یقین نہیں رکھتے،اپنی چھت مہیا کرنے کے وعدے کو ضرور نبھائیں گے۔
Read Next
7 گھنٹے ago
پاک امریکہ تعلقات کے اگلے باب کو آگے بڑھنا چاہیے.:مریم نواز شریف
1 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
1 دن ago
پنجاب کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری بلدیات،شکیل احمد میاں سیکرٹری زراعت تعینات
2 دن ago
*Punjab setting benchmarks in governance and progress, says CM Punjab*
2 دن ago
Punjab launches 77 electric buses on 17 routes across seven more districts
Related Articles
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
2 دن ago
پنجاب،متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،افتخار علی ساہو ایڈیشنل چیف سیکرٹری،محمد جہانزیب سیکرٹری سروسز تعینات
3 دن ago
حکومت پنجاب نے چھ اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،اے سی فیروز والا اور ٹیکسلا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
3 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریپ،بچوں سے زیادتی اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے فول پروف پلان طلب کر لیا
3 دن ago

