کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی زیرصدارت ایف ڈی اے اور پی ایچ اے کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔کمشنر سلوت سعید نے اجلاس میں ہدایات جاری کیں کہ فیصل آباد شہر کو جدید اسلوب پر خوبصورت بنانا اولین مشن ہے۔ اس سلسلے میں پی ایچ اے کی کار کردگی کے معیار میں مزید بہتری لاتے ہوئے ذرائع آمدن میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا جائے۔ پی ایچ اے کے افسران روایتی اقدامات کے برعکس شہری ماحول کو سر سبز و شاداب،خوشنما اور دلکش بنانے کیلئے نئی اختراعات متعارف کرائیں۔تشہری مقاصد کیلئے شہر کی اہم شاہرات پر ڈیجیٹل سکرینیں نصب کرنے کیلئے ایڈورٹائزنگ ایجنسیز کو متحرک کریں۔ اہم مقامات پر فوڈ کورٹس کے قیام کے علاوہ کینال پارک میں چڑیا گھر کے منصوبے کیلئے اقدامات کرنے کی تاکید کی گئی۔سلوت سعید نے مزید کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق پارکس کی کینٹینز بھی شہریوں کیلئے پرکشش اور دلچسپی کا باعث ہونی چاہیں۔
کینال روڈ کو مختلف زاویوں سے عمدہ انداز میں جاذب نظر بنانے کیلئے منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ دستیاب اراضی کو چلڈرن پلے ایریا،فن لینڈ اور کٹ فلاور شاپس جیسے منصوبوں کیلئے نیلام کریں۔ جبکہ باغ جناح میں پی ایچ اے کے زیر انتظام کٹ فلاور شاپس قائم کرنے کی منصوبہ

سازی بھی کی جائے۔شہر کی شاہرات پر مختلف ٹرائی اینگلز کی تزئین و آرائش کیلئے کمیونٹی سے خواہش مند صنعتکاروں تاجروں کو مدعو کرنے پروگرام ترتیب دینے کی تلقین کرتے ہوئےپی ایچ اے کی طرف سے باغبانی، شہری خوبصورتی و دیگر انتظامی سرگرمیوں کو بھر پور انداز میں نتیجہ خیز بنانے پر زور دیا۔کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ شہر کے تمام پبلک پارکس، گرین بیلنس اور چوکوں کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے جائیں۔
کشمیرپل سے چک نمبر 204 کشمیر پل سے سٹوو اوو ریسٹورنٹ دونوں اطراف، سرکلر روڈ، الائیڈ ہسپتال روڈ، بلال روڈ، عبد اللہ پور برج، جھال پل سے ستیانہ روڈ اور کوہ نور سنٹر کے عقبی اطراف شاہرات پر سکرینین نصب کرائیں۔
ڈائر یکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے پی ایچ اے میں پوسٹنگ کے دوران اپنے بعض تجربات سے آگاہ کرتے ہوئے شہری
خوبصورتی میں اضافہ کیلئے متعدد تجاویز دیں۔






