وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پبلک سروس کمیشن سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعلٰی نے متعلقہ حکام کو جنوری 2026 میں پراونشل منیجمنٹ سروس کی نئی آسامیوں کا اعلان یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ پی ایم ایس کی آسامیاں مشتہر کرنے کے لیے ابھی سے ہوم ورک شروع کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے پبلک سروس کمیشن کے تحت امتحانات سمیت تمام امور کی ڈیجیٹائزیشن کی بھی ہدایت کی۔وزیر اعلٰی نے کہا کہ صوبائی حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق میرٹ، شفافیت اور ڈیجیٹل گورننس کے فروغ کے لیے اصلاحات پر عمل کر رہی ہے، ڈیجیٹائزیشن سے کارکردگی اور شفافیت دونوں یقینی بنائی جائیں گی۔ ہم غیر ضروری انسانی مداخلت اور سفارشی کلچر ختم کرنے کے لیے تمام امور ڈیجیٹائز کر رہے ہیں، عوام کی سہولت کے لیے حکومت پبلک سروس کمیشن کی ضرویات ترجیحی بنیادوں پر پوری کرے گی، پبلک سروس کمیشن کو مزید مضبوط اور مؤثر ادارہ بنانے کے لیے سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتیوں کا عمل بھی تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ بھرتیوں کا عمل تیز اور میرٹ پر مبنی بنانے کے لیے آؤٹ آف باکس پالیسی اپنائی جائے۔اجلاس میں کابینہ اراکین مینا خان آفریدی ، آفتاب عالم، مزمل اسلم متعلقہ انتظامی سیکرٹریز اور چیئرمین پبلک سروس کمیشن نے شرکت کی۔
Read Next
21 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا کوہاٹ پولیس لائنز دہشت گردی کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات اور اظہارِ تعزیت
21 گھنٹے ago
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پشاور سے کوئٹہ کے لئے ساؤتھ ایئر کی فضائی سروس کے آغاز کی افتتاحی تقریب
2 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کونسل کا اجلاس
2 دن ago
محکمہ لوکل گورنمنٹ،الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ خیبرپختونخوا اور جائیکا کے زیر اہتمام سمینار
3 دن ago
محمد سہیل خان آفریدی کی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس سے ملاقات!
Related Articles
شوکت کیانی اور ظہیر شیخ کی ملاقات،خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشترکہ جدوجہد اتفاق
3 دن ago
پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد
6 دن ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
1 ہفتہ ago


