کمشنر لاہور مریم خان کی زیرصدارت روڈا کے ترقیاتی پراجیکٹس کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آمدہ مون سون و موسم برسات کے پیش نظر روڈا کے پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، سی ای او روڈا عمران امین کی شرکت کی۔ سی ای او روڈا عمران امین نے دریائے راوی کے ساتھ ترقیاتی پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ روڈا، ضلعی انتظامیہ لاہور و شیخوپورہ اشتراک کار کے ذریعے ضروری کاروائیوں کو مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کو مدنظر رکھ کر پیشگی کاموں کے جائزہ کیلیے اسی ہفتے سے پورے ایریاز کے وزٹ ہونگے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تھیم پارک کے حوالے سے بھی ابھی تیاری نہایت ضروری ہے، اریگیشن، فاریسٹ، واسا، ضلعی انتظامیہ لاہور اور روڈا کی مشترکہ ٹیم اسی ہفتے تھیم پارک دریائے راوی کا دورہ کرے۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی، اے ڈی سی آر شیخوپورہ عثمان جلیس، اے سی آر لاہور علیم احمد سمیت روڈا ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔
Read Next
3 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا میاں میر ہسپتال کا دورہ۔ اے سی کینٹ اور ڈی ڈی ایچ او ہیلتھ نے بریفنگ دی*
3 دن ago
کمشنر لاہور کا لال پل،ریلوے پل اور تاجپورہ بٹ چوک ایریاز میں جاری نکاسی آپریشن کا جائزہ
5 دن ago
*کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا لکشمی، ہائیکورٹ چوک۔جی پی او اور قرطبہ چوک کا دورہ*
5 دن ago
سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری،کمشنر لاہور نعمان یوسف کا پٹھان کالونی فیروزوالہ کا دورہ
5 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت کھیوٹ تقسیم اور ریونیو امور پر اہم اجلاس*
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت 40 ویں سینئر مینیجمنٹ کورس کے شرکاء کیلئے تعارفی سیشن۔ڈی سیز نے بریفنگ دی۔*
6 دن ago
*یوم استحصال کشمیر۔کمشنر لاہور نعمان یوسف اور ڈپٹی کمشنر لاہور کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی یکجہتی کشمیر ریلی*
6 دن ago




