وزیر ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلال یاسین کی زیر صدارت رواں سال پھاٹا کی گورننگ باڈی کا پہلا اجلاس ہوا،101 ویں اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ کیپٹن ( ر) اسداللہ خان ، ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی،پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی، اپنی چھت ،اپنا گھر رولز 2024 سمیت 20 ایجنڈوں کو اجلاس میں پیش کیا گیا، اجلاس میں 3 مرلہ مفت پلاٹس کی فراہمی کیلئے اپنی زمین،اپنا گھر پروگرام کی منظوری دے دی گئی،پھاٹا لینڈ یوز قوانین 2017 کے قوانین میں تبدیلی، ریکوری فیس بارے تجاویز اور پھاٹا کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے آئی ٹی بیسڈ اصطلاحات کی منظوری دی گئی،ای فوس،پلس، ورلڈ بینک پراجیکٹس اور لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے فوری اقدامات کیے جائیں،اجلاس میں پھاٹا اراضی واگزار کروانے، ریگولرائز کی مد میں معاوضہ لینے کا فیصلہ کیا گیا،علاوہ ازیں افورڈایبل پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیموں کے ریگولیشنز کی بھی منظوری دی گئی،پرائیویٹ ڈویلپرز اور پھاٹا مشترکہ طور پر افورڈایبل ہاؤسنگ پروگرام پر کام کریں گے،پھاٹا کے پرانے انتظامی ڈویژن کی بجائے بورڈ آف ریونیو کے جاری کردہ نئے اضلاع کے مطابق دفتری امور چلانے کی منظوری دی گئی،نئے پھاٹا رولز، ریگولیشنز اور آرڈیننس/ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کی کابینہ سے بھی منظوری لی جائے گی، وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر غریب خاندانوں کو مفت رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جارہے ہیں،اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے قوانین میں تبدیلی و ترامیم ناگزیر مثبت عمل ہے۔
Read Next
10 گھنٹے ago
*صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی چین کے قومی دن کی تقریب میں خصوصی شرکت*
2 دن ago
پی ایچ اے ملازمین کے لئے حج قرعہ اندازی،5 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان
2 دن ago
سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کا فیصل آباد میں مختلف ترقیاتی سائٹس کا دورہ
4 دن ago
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام صرف ہاؤسنگ منصوبہ نہیں۔ محفوظ اور باوقار مستقبل کی بنیاد ہے،بلال یاسین
1 ہفتہ ago
*صوبہ بھر میں واسا عملے کی بنیادی ریسکیو اور فائر سیفٹی تربیت*
Related Articles
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
1 ہفتہ ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
1 ہفتہ ago



