ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا مین پنڈی داس روڈ اور اطراف کی گلیوں میں ڈویلپمنٹ پلان کے تحت کام و صفائی و ڈینگی اقدامات کا جائزہ

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے مین پنڈی داس روڈ اور اطراف کی گلیوں میں ڈویلپمنٹ پلان کے تحت کام و صفائی و ڈینگی اقدامات کا جائزہ لیا اور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت گلیوں میں ہونے والے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے موقع پر متعلقہ حکام سے بریفنگ دی.

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ایل ڈبلیو ایم سی حکام کو علاقے میں صفائی میکانزم میں بہتری لانے کی بھی ہدایت کی. انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں گندگی کے ڈھیر دکھائی دیں فی الفور آٹھائیں اور صفائی کے معاملے میں ہرگز کوتاہی نہ کریں. ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز گلی، محلوں میں صفائی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو آگاہی بھی دیں. انہوں نے کہا کہ شہری صفائی مینٹین رکھنے میں ضلعی انتظامیہ لاہور کا ساتھ دیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے فیلڈ میں موجود ڈینگی ورکرز سے بھی ملاقات کی اور صورتحال پر بریفنگ لی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ڈینگی لاروا کو چھپایا نہ جائے. ڈی سی لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈینگی صورتحال کنٹرول میں ہے اور اعدادوشمار کے مطابق بہتری آ رہی ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے دریائے راوی کے اطراف میں جھگیوں کے انخلاء کے حوالے سے آپریشن کا بھی جائزہ لیا. انہوں نے کہا کہ جو جھگیاں رہ گئی ہیں انہیں بھی جلد ختم کروایا جائے. جھگیوں کے انخلاء کے بعد علاقے کی بحالی کے لئے ہدایات جاری کیں گئیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے دریائے راوی کے اطراف میں قدرتی حسن کو ابھارنے کی ہدایت کی. انہوں نے کہا کہ جھگیوں کے انخلاء کا مقصد ہی شہر کی خوبصورتی کو نمایاں کرنا ہے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگانے کے لئے کاوشیں جاری ہیں.

جواب دیں

Back to top button