وزیر اعلٰی مریم نواز شریف کی ہدایت پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے عیدالفطر کے روز چار اضلاع کے مختلف علاقوں کے اچانک دورے کر کے عید صفائی پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے ڈسکہ، سیالکوٹ، گوجرانولہ، کامونکی، مریدکے، فیروزوالہ، شاہدرہ اور شرقپور میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ وزیر بلدیات نے سیالکوٹ میں عید تعطیلات کے لئے کئے گئے صفائی انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر بلدیات کی ہدایت پر صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر تحصیل مینجر اور زونل آفیسر سیالکوٹ کو معطل کر دیا گیا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے حکم پر صوبہ بھر میں عید پلان تیار کیا گیا اور تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز کو اس موثر عملدرآمد کا کہا گیا۔ سیالکوٹ میں اس پلان کے مطابق اقدامات نہ ہونا افسوسناک ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ صفائی وزیراعلی کا فوکس ہے۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز اور کنٹریکٹرز کو اس حوالے سے کسی سستی یا کوتاہی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ناقص کارکردگی پر کارروائی کریں گے۔ صوبائی وزیر کے مریدکے، فیروزوالہ، شاہدرہ اور شرقپور کے دوروں میں ایل ڈبلیو ایم سی کے سی ای او بابر صاحب دین نے بریفنگ دی۔ وزیر بلدیات نے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فیلڈ ڈیوٹی کرنے والے ملازمین میں عید گفٹ بھی تقسیم کئے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ عیدالفطر پر صفائی کے مجموعی انتظامات بہترین رہے۔ وزیراعلی مریم نواز شہری سہولیات کی فراہمی پر زیرو ٹالرنس پالیسی کی قائل ہیں اور ہم وزیراعلی کے اسی ویژن کو آگے لے کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے آغاز کے بعد صوبے کا ایک نیا چہرہ سامنے آ رہا ہے۔ الحمداللہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ دیہات اور شہروں میں صفائی کی معیاری خدمات مہیا کرنے کا خواب تعبیر پا چکا ہے۔ عیدالفطر کی چھٹیوں میں صفائی کا آپریشن بلاتعطل جاری رہا۔ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات جاری رہیں گے۔
Read Next
22 گھنٹے ago
عیدالاضحیٰ 2026ء،مویشی منڈیوں کی نگرانی کیلئے لوکل گورنمنٹ پنجاب نے جامع گائیڈ لائنز جاری کر دیں
1 دن ago
*پنجاب کے میٹروپولیٹن شہر۔میئر کے بغیر* تحریر:زاہد اسلام
1 دن ago
عید الاضحٰی گائیڈ لائنز،بلدیاتی اداروں اور ستھرا پنجاب ورکرز کی چھٹیاں منسوخ،فیس ختم،بلدیاتی اداروں کو بھی عارضی سیل پوائنٹس لگائے کی اجازت
2 دن ago
محکمہ بلدیات تقرروتبادلے،روحمہ فہیم چیف آفیسر شاہ پور صدر،محمد رزاق سی او ہڈالی،محمد یاسر سی او تاندلیانوالہ تعینات
2 دن ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا لاہور پریس کلب کا دورہ،صدر اور سیکرٹری سے ملاقات
Related Articles
*ستھرا پنجاب اے ٹی ایم سکینڈل بھی آ گیا*،فیصل آباد ایک ارب کی بے ضابطگیوں پر 12 افسران کے خلاف مقدمہ درج
2 دن ago
پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا دائرہ کار مرحلہ وار 200 شہروں تک بڑھایا جائے گا،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
2 دن ago
عید صفائی آپریشنز میں میونسپل اداروں کا عملہ بھی سُتھرا پنجاب ایجنسیز کے ساتھ تعاون کرے گا،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
3 دن ago
"مریم نواز کا سوہنا پنجاب” پروگرام 60 ارب کی منظوری، 342 دیہات پر کام جاری،39لاکھ آبادی مستفید ہو گی
4 دن ago

