وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں پیرا دفاتر کے قیام، تعیناتی، قواعد وضوابط اور دیگر امور کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پیرامیں تعیناتیاں، ہائرنگ کے لئے شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے کا حکم دیااورپنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں مانیٹرنگ کاموثر نظام وضع کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پیرا سے متعلق 4 کمیٹیوں کے قیام کی منظوری دی گئی۔جس میں ایڈمنسٹریشن لا جسٹک کمیٹی، فنانس کمیٹی، لیگل کمیٹی اور ٹیکینکل کمیٹی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پیرا کو3ماہ میں فنکشنل کرنے کا ٹارگٹ مقرر کر دیا۔ اجلاس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیلوں کے لئے آسامیوں کی منظوری دی گئی۔ ہر تحصیل میں سب ڈویژنل انفورسٹمنٹ آفیسر، انویسٹی گیشن آفیسر، سینئر سارجنٹ اور سارجنٹ تعینات کئے جائیں گے۔ اجلاس میں پیرا سٹاف کے ٹرانسفر اور ڈیپوٹیشن پالیسی کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں انفورسمنٹ سٹیشن پر اپیل کے لئے ہیئرنگ آفیسر مقرر کرنے کی منظوری بھی دی گئی جبکہ پرکیورمنٹ پلان اور ڈی جی پیرا کے اختیارات کے تعین، پیرا کی گاڑیوں، یونیفارم،کیپ کے کلر اور برانڈنگ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران ہونے والے فیصلے کے مطابق پیرا کے آپریشن، پروسیجر، اینڈ ریگولیشن 2024کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کی جائے گی۔
Read Next
11 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی سی ایم ای بائیکس سکیم کا پراسیس جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت
11 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سوشل سیکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کر دیا
11 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سوشل سیکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کر دیا
2 دن ago
*آٹے کا نرخ بڑھنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کاشدید برہمی کااظہار،10 ارب کی سبسڈی منظور*
3 دن ago
صوبائی سلیکشن بورڈ ٹو کے اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران و ملازمین کی ترقیوں کی منظوری
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر ضلع میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز قائم کرنے،2820 بھرتیوں کی منظوری دیدی
3 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے عالمی ادارہ محنت کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبوکی وفد کے ہمراہ ملاقات
5 دن ago



