اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے بدعنوان افسران کے خلاف کارروائی مکمل کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرلی

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) گلگت بلتستان نے اپنے محکمے کے ہی دو افسران کے خلاف بلیک میلنگ اور بدعنوانی کے سنگین الزامات کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایک شہری نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے نام درخواست دائر کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ محکمے کے دو افسران نے دھونس دھمکی کے ذریعے ان سے بھاری رقم کا مطالبہ کیا، جس کا ایک حصہ ادا بھی کر دیا گیا۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نے فوری طور پر ایک تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی، جس نے مختصر عرصے میں تفتیش مکمل کرتے ہوئے دونوں افسران کے خلاف الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی۔ادارے نے ایف آئی آر درج کرانے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں اور جلد ہی انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ادارے پر بھروسہ رکھتے ہوئے کسی بھی قسم کی بدعنوانی کی شکایت بلا خوف و خطر درج کرائیں اور معاشرے سے اس لعنت کے خاتمے کے لیے اے سی ای کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

جواب دیں

Back to top button