محکمہ بلدیات پنجاب نے ایڈیشنل چارج الاؤنس 12ہزار سے بڑھا کر 20ہزار کر دیا،نوٹیفکیشن جاری

لوکل گورنمنٹ بورڈ کے ایڈیشنل چارج الاؤنس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل چارج الاؤنس 12ہزار سے بڑھا کر 20ہزار کر دیا گیا ہے۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد کی ہدایت پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ نےنوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ایڈیشنل چارج الاؤنس میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا۔ایڈیشنل چارج الاؤنس بورڈ کے ملازمین کو جولائی کی تنخواہوں سے ملے گا۔

محکمہ خزانہ کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں ایڈیشنل چارج الاؤنس میں اضافہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے 29 نومبر کو منعقدہ اجلاس میں اضافی چارج الاؤنس کی منظوری دی گئی تھی۔اخراجات پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ، متعلقہ بلدیاتی اداروں اور متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے فنڈز سے پورے کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button