ایڈمنسٹریٹر لاہور سید موسیٰ رضا کی سربراہی میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت شہر بھر میں اسکیموں پر کام شروع ہوا. اس لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر باقاعدہ کام کے آغاز کے لئے ٹھیکیداروں کے ساتھ میٹنگ بھی طلب کی گئی. سمن آباد زون میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر عملدرآمد اور تیاری کے انتظامات کیے گئے ہیں. ایم این اے عطا تارڑ اور ایم پی اے عمر سہیل ضیاء بٹ کی والدہ نے یوسی 223 اور یوسی 226 میں ایل ڈی پی سکیم کا افتتاح کیا.
سمن آباد زون میں کل 06 اسکیموں کا یوسیز 89,91,80,77, 212اور 215 میں افتتاح کیا جائے گا. ایم سی ایل نے 04 اور 02 واسا اسکیموں کا افتتاح کیا جائے گا. سمن آباد زون کی یوسی 77 اور یوسی 80 میں ایم سی ایل کی 2 سکیموں کا متعلقہ ٹی ایچ اے کے نمائندے رانا مشہود نے افتتاح کیا. یو سی 80 میں دو کمرشل اور یو سی 77 میں دو رہائشی گلیوں کا انتخاب کیا گیا ہے. سمن آباد زون کی یوسی 89 اور 91 میں واسا کی 2 سکیموں کا افتتاح حافظ نعمان، ٹی ایچ این اے 129 اور مہر اشتیاق ایم پی اے پی پی 171 نے کیا. سمن آباد زون کی یو سی 94 میں واسا کی جانب سے شروع کی جانے والی اسکیم کا افتتاح بھی کیا گیا. تحصیل شالیمار میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت یوسی 153 سوہانواری میں ٹھیکیدار متحرک ہیں. تحصیل شالیمار میں افتتاح ایم پی اے کوآرڈینیٹر اور ایم این اے کوآرڈینیٹر نے کیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت عوامی سہولت اور حفاظت کے لیے بورڈز لگائے جا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ ایریا چیئر مین منصوبوں سے متاثرہ رہائشیوں کے لیے متبادل راستوں کے بارے میں آگاہی دے رہے ہیں۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت شہری حسن مزید نکھرے گا.