اپنے گھر کے خواب کو تعبیر مل گئی-وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ویژن،اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کامیابی سے جاری ہے-”اپنی چھت، اپنا گھر“پروگرام کے تحت 850سے زائد درخواست دہندگان کو پہلی قسط کی ادائیگی مکمل ہوگئی ہے-پنجاب بھر میں مختلف شہریوں کو”اپنی چھت،اپنا گھر“ پروگرام کے تحت گھر بنانے کے لئے 60کروڑ روپے مل گئے- ”اپنی چھت،اپنا گھر“پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں قرض حاصل کرنے والے شہریوں کے بیشتر گھر تکمیل کے قریب پہنچ گئے اور21اگست سے 31 اگست تک درخواست دینے والوں کی تصدیق کا عمل تیزی سے جاری ہے-وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ارکان اسمبلی کو ڈپٹی کمشنر کے ساتھ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت گھر بنانے والے شہریوں کے پاس خود جانے کی ہدایت کی- ارکان اسمبلی اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے درخواست دہندگان کوگھر گھر جاکر وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے مبارکباد کا خصوصی لیٹر بھی دیں گے-وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے خصوصی لیٹر میں اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت قرض کی رقم منظور ہونے پر مبارکباد دی ہے وزیراعلٰی مریم نوازشریف نے تہنیتی خط میں لکھا کہ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام کی پہلی قسط اکاؤنٹ میں منتقل ہونے کے بعدآپ اپنے گھر کی تیزی سے تعمیر کا آغاز کر سکتے ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے خواہش کااظہار کیا کہ دعا ہے کہ ہر بے گھر پاکستانی کو گھر کی نعمت میسر ہو۔ وزیراعلٰی مریم نوازشریف نے مزید لکھا کہ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں محمد نوازشریف، محمد شہباز شریف اور ہم سب آپ کے ہمقدم ہیں۔
Read Next
22 گھنٹے ago
پنجاب،بلدیاتی اداروں کے بجٹ میں 5.2 فیصد اضافہ،803 ارب88 کروڑ روپے مختص
2 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس،نئے مالی سال 2026-27کے بجٹ کی منظوری دے دی*
3 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس،محرم الحرام کے انتظامات کاجائزہ
5 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شکایات سیل کی ٹیم کی ضلع ملتان میں کھلی کچہری
6 دن ago





