گوجرانوالہ میں شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی جدید اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے جامع سروے کا فیصلہ، سیالکوٹ اور گجرات میں بھی شہریوں کو انٹر سٹی جدید ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی جائے گی

گوجرانوالہ میں شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی جدید اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے جامع سروے کا فیصلہ، اربن یونٹ اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سفارشات مرتب کرے گا، سیالکوٹ اور گجرات میں بھی شہریوں کو انٹر سٹی جدید ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار کمشنر سید نوید حیدر شیرازی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال، ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک، ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ کی مرکزی شاہراہ ہے اس روڈ کو سگنل فری بنانے اور چندا قلعہ کے مقام پر فلائی اوور کے منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔ کمشنر نے کہا کہ گوجرانوالہ کے چاروں اطراف نئی ہاؤسنگ کالونیوں کے قیام سے آبادی بڑی تعداد میں وہاں منتقل ہوئی ہے ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے اس امر کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔ کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ جامع سروے کرکے اپنی سفارشات مرتب کرے۔ کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ سیالکوٹ، گجرات کا بھی بڑے شہروں میں شمار ہوتا ہے ان شہروں میں بھی روایتی نظام ٹرانسپورٹ سے جدید ٹرانسپورٹ سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے میں 1 ہزار ماحول دوست الیکڑک بسیں چلانے کے لیے منصوبہ بندی مکمل کر چکی ہے، نئی ماحول دوست بسوں کو الیکٹرو بسوں کا نام دیا گیا ہے، حکومت پنجاب نے 500 بسوں کا فلیٹ خرید رہی ہے، ورلڈ بنک کے تعاون سے بھی 500 بسیں خریدی جائیں گے، اس فلیٹ میں سے گوجرانوالہ میں بھی بسیں دی جائیں گی۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے بتایا کہ حکومت پنجاب جلد ٹرانسپورٹ کارڈ متعارف کرانے کا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سروے کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا کہ گوجرانوالہ میں کس نوعیت کی ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی جائے گی۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اس وقت ڈپٹی کمشنرز ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین ہیں وہ اپنے اضلاع میں ٹرانسپورٹ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مکمل با اختیار ہیں، یقینی بنایا جائے کہ روڈز پر مکمل فٹ گاڑیاں چلیں، مقرر کردہ کرایہ نامہ پر عملدرآمد ہو۔ قبل ازیں ٹرانسپورٹ ماہرین اور کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے بریفنگ دی

جواب دیں

Back to top button