خیبر پختونخوا حکومت نے اگلے مالی سال کے لیے ترقیاتی پروگرام کی تیاری شروع کردی ہے۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق اجلاسوں کا سلسلہ شروع ہے۔ آج 4 مختلف محکموں کے نئے ترقیاتی پروگرام سے متعلق الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے۔ اجلاس میں محکمہ کھیل، اطلاعات، ریلیف اور اوقاف کے نئے ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کے لئے مجوزہ منصوبوں پر غوروخوض کیا گیا ۔ متعلقہ صوبائی کابینہ اراکین کے علاوہ چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ان محکموں کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ کی متعلقہ حکام کو مجوزہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کو بروقت حتمی شکل دینے کے لئے اقدامات کی ہدایت۔ نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے ضرورت کی بنیاد پر قابل عمل منصوبے تجویز کئے جائیں، نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صرف ایسے منصوبے شامل کئے جائیں جو مقررہ مدت میں مکمل ہو سکیں، نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے ایسے منصوبے تجویز کئے جائیں جن سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوں۔ علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر سے سرکاری خزانے پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے، اگلے مالی سال کے بجٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو ترجیح دی جائے گی، اگلے ترقیاتی بجٹ کا زیادہ حصہ جاری منصوبوں کی تکمیل کے لئے مختص کیا جائے گا، تکمیل کے قریب منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے ان منصوبوں کو فل فنڈنگ کی جائے گی۔ترقیاتی فنڈز عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے اس کا دانشمندانہ اور با معنی استعمال یقینی بنایا جائے، مختلف محکموں کے ترقیاتی اسکیموں میں ڈوپلیکیشنز کو ختم کیا جائے، دو مختلف محکموں میں ایک ہی نوعیت کے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے سے گریز کیا جائے۔ترقیاتی منصوبے شروع کرنے سے پہلے درکار زمینوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، محکمہ منصوبہ بندی نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے مجوزہ منصوبوں کی فیزیبلٹی اور پبلک یوٹیلیٹی کا باریک بینی سے جائزہ لے، نئے ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کے لئے صرف ایسے منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے جو قابل عمل ہونے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ آبادی کو فائدہ دے سکیں۔اگلے مالی سال کا ترقیاتی پروگرام صوبے کی مالی استطاعت کے مطابق اور حقیقت پسندانہ انداز میں تربیت دیا جائے گا. نئے ترقیاتی پروگرام میں تھرو فارورڈ کو کم سے کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔
Read Next
22 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
1 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
2 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
2 دن ago
خیبرپختونخوا،بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن،گریجویٹی،لیو انکیشمنٹ وغیرہ کے کیسز کو حتمی شکل دینے کے لئے باقاعدہ اجلاس طلب
3 دن ago






