لاہور بسنت کے دوسرے روز کمشنر لاہور مریم خان نے ڈی سی لاہور کے ہمراہ دہلی گیٹ اندرون لاہور کا دورہ کیا اور بسنت ہیلتھ و ریسکیو کیمپس میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے مختلف علاقوں میں صفائی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا کہ اندرون لاہور و سرکلر روڈ پورے ایریا میں صفائی مہم جاری ہے، لاہور بسنت کیمپس پر صحت، ریسکیو ایل ڈبلیو ایم سی و دیگر کے کیمپس و کاونٹرز فعال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج شام کو پتنگ بازی زیادہ ہونے کی توقع ہے، انتظامی محکمے الرٹ پر رہیں، 8فروری تک بسنت خریدوفروخت کی اجازت ہے قانون کے مطابق چیکنگ جاری ہے، کیمپس مکمل طور پر فعال رہیں گے، راونڈ دی کلاک ڈیوٹی روسٹر بنے ہیں، تمام محکموں پر مشتمل کوئک ریسپانس ٹیمز پورے شہر میں فعال ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات واضح ہیں، سیفٹی اقدامات کو سو فیصد یقینی بنایا جارہا ہے، چرخی، دھاتی و نائیلون ڈور پر پابندی ہے خلاف ورزی پر انتہائی سخت کاروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری بسنت قوانین اور بسنت ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں، قانون و بسنت آرڈنینس کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے. کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ شہریوں کا محفوظ بسنت کیلئے ذمہ دارانہ کردار اہم ترین ہے، بسنت قوانین پر عملدرآمد ثقافتی تہوار کا احیاء ثابت ہوگا۔
Read Next
17 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار،تین سربمہر
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، ایک مسمار، دو سربمہر
6 دن ago
راوی شہر میں نادہندگان کیخلاف آپریش،متعدد کاروباری مراکز سیل
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا سمن آباد زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،سات جزوی مسمار،سات سربمہر
7 دن ago
*داتا گنج بخش زون شعبہ پلاننگ نے نقشہ فیس کی مد میں ریکارڈ ریونیو وصول کر لیا۔*
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، تین مسمار،3 سربمہر
7 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو،مسمار،نو سربمہر
1 ہفتہ ago
ڈی سی لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کاتحصیل رائیونڈ کے مختلف علاقوں سندر، ملتان روڈ اور مراکہ کا تفصیلی دورہ
1 ہفتہ ago
ڈی سی لاہور کا تحصیل شالیمار کا دورہ، دھرم پورہ، چراغ بی بی روڈ اور کوٹلی عبدالرحمان میں انتظامی امور کا جائزہ
2 ہفتے ago


