ضلعی انتظامیہ لاہور کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش ناکام، ایک اور نوسرباز گرفتار کر لیا گیا۔تحصیل صدر میں سردار فارم ہاؤس سے نوسرباز کو گرفتار کیا گیا۔نوسرباز سردار فارم ہاؤس نزد گورنمنٹ بوائز کالج لدھڑ لاہور بیدیاں روڈ کو چیک کر رہا تھا۔جنید اسلام ولد محمد اسلام نوسرباز خود کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بتاتا تھا۔ نوسرباز سردار فارم ہاؤس کے ہر فنکشن کا 40 ہزار وصول کر رہا تھا۔


اسسٹنٹ کمشنر صدر عبدالباسط صدیقی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر نے نوسرباز کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ نوسرباز کے خلاف مقدمہ کا اندراج کروا دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسٰی رضا نے کہا ہے کہ شہری کسی بھی مقام پر نوسرباز دیکھیں تو فوری اطلاع کریں۔نشاندہی کی صورت میں ہمارے فیس بک پیج، ٹویٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دیں۔نو سربازوں سے ہوشیار رہیں۔شہری شہر لاہور کو کرپٹ اور بلیک میلنگ عناصر سے محفوظ رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور کے ساتھ تعاون کا مظاہرہ کریں۔






