صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ ذیشان رفیق نے بورے والا کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر ذیشان رفیق نے اجلاس میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے صفائی آپریشن بارے بریفنگ لی۔کنٹریکٹر کو کوڑا اٹھانے کے بعد مرکزی شاہراہوں پر فوری سویپنگ کا حکم بھی دیا۔سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو ڈپٹی کمشنرز کے لاگ ان فوری بنوانے کی ہدایت کی گئی۔ ایم این سے سید ساجد مہدی سلیم،ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اراکین صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید، عرفان دولتانہ ، نوشیر انجم لنگڑیال, چوہدری محمد یوسف کسیلیہ بھی موجود تھے۔ آؤٹ سورسنگ کے بعد میگا زیرو ویسٹ مہم جاری ہے۔صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم دیہات اور شہروں میں صفائی کا یکساں منصوبہ ہے۔ شہروں کیساتھ دیہات میں کسی جگہ کوڑے کے ڈھیر نظر نہیں آنے چاہئیں۔صفائی نظام کی آوٹ سورسنگ کا مقصد صوبے بھر کو ویسٹ فری کرنا ہے۔کنٹریکٹرز کو عوامی ریلیف کیلئے ون ٹائم کلیننگ کرنے کیلئے خصوصی ٹاسک دیا ہے۔ آن لائن ایپ پر موصول شکایت پر کنٹریکٹرز دو گھٹنے میں ویسٹ کلئیر کرنے کا پابند ہے۔صوبے بھر میں 1139 کے ذریعے شہری و دیہی علاقوں میں صفائی شکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔مقامی ارکان پارلیمنٹ بھی ستھرا پنجاب انشیٹو کی آنر شپ لیں۔سکولوں اور کالجز میں طلبہ کو ستھرا پنجاب مہم بارے آگاہی دی جائے۔

میاں ذیشان رفیق نے مزید ہدایت کی کہ ہر جمعہ کے روز علماء اپنے خطبات میں لوگوں کی نئے نظام بارے آگاہی دیں۔اراکین اسمبلی کی مشاورت سے ویلیج کمیٹیاں از سر نو قائم کی جائیں:ڈی سی کو ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ ویسٹ کولیکشن مہم کی کڑی مانیٹرنگ کررہی ہے۔عوام کو واضح ریلیف کیلئے میگا زیرو ویسٹ مہم کو کامیاب بنایا جائیگا۔عمران توقیر نے کہا کہ صفائی آپریشن میں شہریوں کو ہر صورت ریلیف فراہم کیا جائیگا۔سی ای او رزاق ڈوگر نے بتایا کہ تحصیل بوریوالا میں 6 ہزار اور میلسی میں 2 ہزار ٹن ویسٹ ٹھکانے لگایا جا چکا۔سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد ارائیں،ضلعی انتظامیہ اور لوکل گورنمنٹ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔






