اجلاس میں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔جی ٹی روڈ پر عمارات اور کمرشل پلازوں کی ظاہری شکل جدید اور جاذبِ نظر بنانے کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔شہری خوبصورتی میں اضافہ اور بہتر اربن لینڈ اسکیپ کی تشکیل حکومت کی ترجیح قرار دیا گیا۔وزیر بلدیات مینا خان آفریدی نے کہا کہ منصوبے سے سیاحت کے فروغ اور شہر کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ پہلے مرحلے میں فیز تھری چوک سے عملی کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں مقامی تاجروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔کاروباری برادری کو اعتماد میں لے کر مرحلہ وار عملدرآمد کیا جائے گا۔یکساں اور خوبصورت کلر اسکیمز کے ذریعے سڑک کا مجموعی منظر بہتر بنایا جائے گا۔ ڈیزائن، سائن ایج اور عمارات کی فرنٹ ایلیویشن کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔منصوبے پر عملدرآمد میں فنی معیارات اور شہری جمالیات کو ملحوظ رکھا جائے گا۔متعلقہ حکام کو جلد عملی اقدامات شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں۔شہر کی مرکزی شاہراہ کو ماڈل اربن کوریڈور بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہوگا۔
Read Next
9 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت ترقیاتی فنڈز کے استعمال کی صورتحال پر اہم اجلاس
16 گھنٹے ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا نےبلدیاتی اداروں کے اڈہ جات کا کنٹرول لوکل ایریا اتھارٹیز کے حوالہ کرنے کے حکومتی فیصلہ کو غیر دانشمندانہ قرار دے دیا
1 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے وفد کی سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی کی قیادت میں لوکل کونسل بورڈ کے سیکریٹری وحید الرحمان سےملاقات
2 دن ago
*پشاور کی تاریخ کے سب سے بڑے 200 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام پر کام تیز*
3 دن ago
حاجی ہارون صفت فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی جانب سے مبارکباد
Related Articles
رنگ روڈ، پی ڈی اے ٹول پلازہ حیات آباد کے مقام پر دو لینز پر مشتمل انڈر پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا
3 دن ago
پاکستان بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا کی فیڈریشنز، یونینز اور ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کے قائدین کے نام ایک اہم پیغام!
4 دن ago
بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین کی نمائندہ تنظیم لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن نے مجوزہ وفاقی بجٹ کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا
4 دن ago
ڈبلیو ایس ایس سیز ملازمین کا ملازمتی تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
5 دن ago


