وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا ضلع شگر کا دورہ

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ضلع شگر کا دورہ کیا، جہاں انہیں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور جاری ریلیف و بحالی کے کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بعد ازاں وزیر اعلیٰ نے ضلع شگر کے متاثرہ علاقوں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ متاثرین کی بحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ بحالی کے کام میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ہر ممکنہ اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

جواب دیں

Back to top button