ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ہاؤسنگ ونگ کی ورکنگ بارے اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر، ہاؤسنگ ڈائریکٹوریٹ اور سفٹنگ سیل کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے افسران کو فیسلٹیشن سنٹر کی پینڈنسی آئندہ دو روز میں کلیئر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ہاؤسنگ کے تمام ڈائریکٹرز اپنے اپنے ایریا کی پینڈنسی فوری کلیئر کریں۔ہاؤسنگ اور سفٹنگ سیل کے افسران مل کر بقیہ ریکارڈ کی سفٹنگ کا لائحہ عمل بنائیں۔انہوں نے کہاکہ نان سفٹڈ شدہ فائلوں کی سفٹنگ مکمل کرنا اولین ترجیح ہے۔افسران آئندہ ہفتے نان سفٹڈ فائلوں پر ورکنگ کا لائحہ عمل پیش کریں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نےکہاکہ 80 ہزار فائلوں کی سفٹنگ مکمل ہونے سے شہریوں کو ریلیف ملنا شروع ہوا ہے۔ایل ڈی اے ریکارڈ کی مکمل سفٹنگ
ایل ڈی اے نے گزشتہ سال 65ہزار سے زائد فائلوں کی سفٹنگ مکمل کی۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین نے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر کی کارکردگی و مسائل بارے آگاہ کیا۔اجلاس میں ہاؤسنگ کے تمام ڈائریکٹرز، ڈائریکٹرز سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر، ڈائریکٹر ایل اے سی، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔






