صوبائی حکومت سرمایہ کاری اور جیمز انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، حاجی گلبر خان کی چائینز سرمایہ کاروں سے گفتگو

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چائینز سرمایہ کاروں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاری اور جیمز انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے انوسٹمنٹ بورڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، صوبے میں سرمایہ کاروں کو درپیش مشکلات کے بروقت حل کیلئے ون ونڈو آپریشن کی سہولت متعارف کرارہے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان کی موجودگی میں گلگت بلتستان میں سپیشل اکنامک زون کے قیام کیلئے ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں جس سے گلگت بلتستان میں صنعتی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ اس موقع پر چائینز سرمایہ کاروں کے وفد نے گلگت میں انڈسٹری کے قیام میں دلچسپی ظاہر کی۔ جس پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انڈسٹری کے قیام کے حوالے سے جامہ پروپوزل صوبائی سیکریٹری منرلز اینڈ انڈسٹریز کے پاس جمع کرائیں جس پر غور کیاجائے گا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ دلشاد بانو، چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ فتح اللہ خان، وائس چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ محمد علی قائد اور صوبائی سیکریٹری منرلز اینڈ انڈسٹریز بھی شریک تھے۔

جواب دیں

Back to top button