پنچاب میں 17 سال سے ترقی کے حق سے محروم یونین کونسلوں کے ہزاروں نائب قاصد وں کی وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف سے دردمندانہ اپیل،درخواست

بخدمت جناب محترمہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

عنوان بنوائے جانے سروس رولز اور بحالی پر موشن کوٹہ  و دلوائے جانے محکمانہ پروموشن اور ٹائم سکیل پروموشن

No. SO. ADMNN.1(LG( 139/2017 سیکرٹری لوکل  گورنمنٹ فائل نمبر

No. SOR-III(S&GAD( 1-17/2002 )1( سیکرٹری ریگولیشن فائل نمبر

جناب عالی

مودبانہ گزارش ہے کہ ہم پنجاب یونین کونسلوں کے کلاس فور کے ملازمین ہیں اور گزشتہ 17 سال سے یونین کونسل میں ملازمت کر رہے ہیں ۔ ہماری تعلیم ایم ۔ اے بی اے، اور ایف اے ہے اور ہم سترہ سال سے سکیل 1 میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ جب کہ پنچاب کا ہر محکمہ میں کلاس فور کا ملازم تین سال بعد جو بطور کلرک ترقی پا جاتے ہیں ۔ پنجاب کے ہر محکمہ میں پروموشن مل رہی ہے ۔ نہیں مل رہی تو 4015 یونین کونسلوں کے ملازمین کو نہیں مل رہی ۔ ہم نے اپنی پروموشن اور سروس سٹرکچر کے لیے اس وقت کے محکمے کے سربراہ سیکرٹری نورالامین مینگل کو 27 اگست 2021 کو درخواست گزاری جس پر سیکرٹری نورالامین نے سپیکنگ آرڈر جاری کرتے ہوئے DG لوکل گورنمنٹ کو سروس سٹرکچر اور پروموشن رولز بنا کر فائل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آفس بھجوانے کا حکم جاری کیا۔ DG آفس نے سروس رولز اور پروموشن رولز والی فائل سیکرٹری آفس بھجوا دی جس پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے اس وقت کے وزیر بلدیات میاں محمود الرشید سے منظوری لی اس کے بعد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے فائنل اپرول کے لیے فائل سیکرٹری ریگولیشن پنچاب کے آفس میں بھجوا دی جس پر تین سال سے ورک ہو رہا ہے جو آج تک مکمل نہیں ہوا ۔ تین اپریل 2024 کو سیکرٹری ریگولیشن کی سب کمیٹی نے ہماری سروس رولز کی فائل پاس کر دی اور کوئی اعتراض نہیں لگایا ۔ ہمارے محکمہ میں 1784 سیکرٹری کی آسامیاں خالی ہیں اور ایک ایک سیکرٹری کو 3 سے 4 یونین کونسل کا چارج دیا ہوا ہے جس سے یونین کونسل کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے ۔ ریکارڈ بھی تباہ ہو چکا ہے اور کرپشن بھی بڑھ چکی ہے۔ پڑھے لکھے اور کوالیفائیڈ سٹاف کو محکمانہ پروموشن دے کر یونین کونسل کا نظام اچھے طریقے سے چلایا جا سکتا ہے۔ لہذا وزیراعلیٰ پنجاب دختر پاکستان آپ سے گزارش ہے کہ آپ ہمارے معاملے کا نوٹس لیں اور ہمیں محکمانہ پروموشن دلوائیں اور ہمارا 17 سال سے سروس رولز جو نہیں بن رہا وہ بنوا دیں کیونکہ محکمہ یونین کونسل ملازمین کے ساتھ 17 سال سے زیادتی کر رہا ہے نہ تو محکمہ پروموشن دے رہا ہے اور نہ ٹائم سکیل پروموشن دے رہا ہے اور تین سال سے ہماری پروموشن کوٹہ اور سروس رولز کی فائل بھی سیکرٹری ریگولیشن کے آفس میں لگی ہوئی ہے۔ آپ سے ہمیں بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں کہ آپ مظلوم اور دکھی انسانیت کی دادرسی کر رہی ہیں ۔ ہم یونین کونسل کے کلاس فور کے ملازمین بھی امید رکھتے ہیں کہ آپ ہماری بھی دادرسی کریں گی کیونکہ سروس سٹرکچر اور پروموشن کوٹہ ہمارا بنیادی حق ہے ۔ اللہ تعالٰی آپ کو مزیدترقیاں دے اور آپ کی سربراہی میں پاکستان مزید ترقی کے راستوں پر گامزن ہو ۔

عرض

عین نوازش ہوگی۔

محمد آصف ولد محمد اشرف ( نائب قاصد یونین کونسل قلعہ تار سنگھ تحصیل دیپال پور ضلع اوکاڑہ )

صدر آل پنچاب نائب قاصد ایسوسی ایشن پنجاب

0344-4941992 موبائل نمبر

امتیاز یاسین نائب قاصد یونین کونسل کو ئیکی بہاول

حافظ عامر سعید نائب قاصد یونین کونسل دیپال پور

محمد سہیل نائب قاصد دیپال پور

آصف صدیق نائب قاصد دیپال پور

اسد شاہ نائب قاصد دیپال پور دیگر نائب قاصد یونین کونسلز پنجاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button