وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت یونین کونسل دفاتر میں قائم رجسٹریشن سنٹرز پر شہریوں کے اندراج کا عمل شروع

ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ نوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنرز، لوکل گورنمنٹ کے افسران کو یونین کونسل کے سیکرٹریز اور حالیہ دنوں میں رکھے گئے انٹرنیز کی متعلقہ یونین کونسل، رجسٹریشن ڈیسک میں ڈیوٹی پر موجودگی یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیئے

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیر صدارت اجلاس، پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پورٹل پر شہریوں کے ڈیٹا اپلوڈنگ، رجسٹریشن اور انٹرنشپ پر رکھے گئے نوجوانوں کی متعلقہ یونین کونسلوں میں تعیناتی، ڈیوٹی پر پہنچنے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرزکو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ متعلقہ یونین کونسل کا سیکریٹری اور انٹرنی اپنی ڈیوٹی پر موجود ہوں اور روزانہ مقررہ ہدف کے مطابق شہریوں کو رجسٹریشن کریں۔

روزانہ کی پیش رفت رپورٹ ڈپٹی کمشنر دفتر کو ارسال کی جائے، مقررہ ہدف کے حصول کو یقینی بنایا جائے

جواب دیں

Back to top button