کچہری بازار چوک سے گھنٹہ گھر چوک اور ملحقہ بازاروں کا پیدل مارچ اور واپسی پرچوک گھنٹہ گھر سے الیکٹرک کارٹ میں بیٹھ کر کچہری بازار تک سفر کیا۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ کوئی سرکاری وہیکل بازاروں کے اندر نہیں آئے گی۔انسداد تجاوزات اپریشن میں نرمی نہیں آنی چاہیے۔آٹھ بازاروں میں دکانوں کے باہر ایک ہی طرز کے سائن بورڈز لگانے کی ہدایت بھی کی۔اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ بازاروں میں بجلی کی تاروں کو زیرزمین کررہے ہیں۔
آٹھ بازاروں کو مکمل طور پر تجاوزات فری اور پیدل چلنے والوں کے لئے مزید باسہولت بنائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن(ر)ندیم ناصر، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد سید علی عباس بخاری اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔






