محکمہ خزانہ پنجاب نے 4015 یونین کونسلز کے لئے ایک ارب 20 کروڑ 45 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی

محکمہ خزانہ پنجاب نے 4015 یونین کونسلز کے لئے ایک ارب 20 کروڑ 45 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے۔رواں سال کے پہلے پی ایف سی شیئر کی مد میں فی یونین کونسل 3 لاکھ روپے کا اجراء کیا گیا ہے۔

بلدیہ عظمٰی لاہور کی 274 یونین کونسلز کے لئے 8 کروڑ 22 لاکھ روپے کا پی ایف سی کرنٹ شیئر جاری کیا گیا ہے۔ضلع شیخوپورہ کی یونین کونسلز کے لئے دو کروڑ 97 لاکھ،قصور 3 کروڑ 75 لاکھ،ننکانہ صاحب ایک کروڑ 95 لاکھ، گوجرانوالہ 4 کروڑ 98 لاکھ، راولپنڈی 5 کروڑ 22 لاکھ، سرگودھا 5 کروڑ 58 لاکھ، فیصل آباد 10 کروڑ 38 لاکھ، ملتان 5 کروڑ 55 لاکھ، ساہیوال 4 کروڑ 20 لاکھ، بہاولپور 3 کروڑ 27 لاکھ، ڈی جی خان 3 کروڑ 45 لاکھ، سیالکوٹ 4 کروڑ 44 لاکھ اور گجرات کی یونین کونسلز کے لئے 3 کروڑ 87 لاکھ روپے جاری ہوئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button