ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام پر جائزہ اجلاس،اسسٹنٹ کمشنرز کی بریفنگ

ضلعی انتظامیہ لاہور میگا پروجیکٹ کے اہداف کیلئے سرگرم ہیں. ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام پر جائزہ اجلاس ہوا. اجلاس میں سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مدثر نواز نے شرکت کی. اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز سمیت واسا، نیسپاک و دیگر حکام نے بھی شرکت کی. اسسٹنٹ کمشنرز نے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام میں سستی و کاہلی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی. انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں شفافیت برقرار رکھنے اور اہداف کے حصول پر توجہ دیں اور لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کریں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ منصوبوں کو کامیاب بنانے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام سے شہر کا حسن نکھرے گا اور شہریوں کو سہولیات میسر ہونگی.

جواب دیں

Back to top button