حکومت پنجاب نے راولپنڈی کے لیے دادوچہ ڈیم پر 36 ارب روپے کی لاگت سے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور واٹر سپلائی سسٹم کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منصوبے کی تکمیل کے بعد راولپنڈی کے واٹر سپلائی نیٹ ورک میں یومیہ 35 ملین گیلن مزید ٹریٹڈ پانی شامل کیا جائے گا۔محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منصوبہ دسمبر 2029 تک مکمل کیا جائے گا اور اس کا مقصد راولپنڈی میں پینے کے پانی کی طویل مدتی ضروریات پوری کرنے کے لیے سرفیس واٹر کے ایک مؤثر اور پائیدار ذریعے کو جدید ٹریٹمنٹ اور ڈسٹری بیوشن انفراسٹرکچر سے منسلک کرنا ہے۔محکمہ ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت واٹر سپلائی انفراسٹرکچر کی تعمیر واسا راولپنڈی کرے گا۔ دادوچہ ڈیم کی تکمیل کے بعد واسا ٹرانسمیشن لائن اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک بھی تعمیر کرے گا، جس کے ذریعے ٹریٹڈ پانی راولپنڈی شہر کے موجودہ واٹر سپلائی نظام میں شامل کیا جائے گا۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے واسا راولپنڈی کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر سہیل اسلم کو دادوچہ ڈیم سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور واٹر سپلائی سسٹم منصوبے کا پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ یقینی بنانے اور منصوبے پر پیش رفت کی قریبی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ منظور شدہ ٹائم لائن پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور منصوبے کے تمام اجزا مربوط انداز میں آگے بڑھاتے ہوئے دسمبر 2029 کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق یومیہ 35 ملین گیلن مزید صاف پانی کی فراہمی سے راولپنڈی کے موجودہ واٹر سپلائی نظام کو تقویت ملے گی اور شہریوں کے لیے پینے کے پانی کی فراہمی زیادہ قابلِ اعتماد بنانے میں مدد ملے گی۔ محکمہ کے مطابق منصوبے کی منظوری شہر کی بڑھتی ہوئی پانی کی ضروریات اور ایک پائیدار و محفوظ ذریعہ آب کی ضرورت کے پیش نظر دی گئی ہے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی متعدد مواقع پر شہریوں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کو ترجیح دینے اور پانی کی قلت والے علاقوں میں جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ایک حالیہ جائزہ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو صاف پینے کا پانی ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے حکومت اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو پانی کی فراہمی بہتر بنانے والے منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق دادوچہ ڈیم کا منصوبہ ڈیم کے پانی کو ٹریٹ کرکے راولپنڈی کے شہری واٹر سپلائی نیٹ ورک تک منتقل کرنے کے لیے درکار ٹریٹمنٹ، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن انفراسٹرکچر فراہم کرے گا۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت راولپنڈی کے واٹر سپلائی اور سیوریج انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی وسیع تر حکمت عملی کا بھی حصہ ہے۔ راولپنڈی کے واٹر سپلائی اور سیوریج نظام کے ماسٹر پلان پر بھی کام جاری ہے، جس میں سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس اور واٹر ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی توسیع شامل ہے۔دادوچہ ڈیم واٹر سپلائی منصوبے کی منظوری راولپنڈی کے لیے طویل مدتی، قابلِ اعتماد اور محفوظ پینے کے پانی کے نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
Read Next
7 گھنٹے ago
*صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی چین کے قومی دن کی تقریب میں خصوصی شرکت*
2 دن ago
پی ایچ اے ملازمین کے لئے حج قرعہ اندازی،5 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان
2 دن ago
سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کا فیصل آباد میں مختلف ترقیاتی سائٹس کا دورہ
3 دن ago
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام صرف ہاؤسنگ منصوبہ نہیں۔ محفوظ اور باوقار مستقبل کی بنیاد ہے،بلال یاسین
1 ہفتہ ago
*صوبہ بھر میں واسا عملے کی بنیادی ریسکیو اور فائر سیفٹی تربیت*
Related Articles
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
1 ہفتہ ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
1 ہفتہ ago




