*ایل ڈی اے نیلام عام/ پہلی بار 3 ارب سینتالیس کروڑ روپےسے زائد ریکارڈ ریونیو اکٹھا۔*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی خصوصی کاوشوں سے ایل ڈی اے نیلام عام مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے۔ایل ڈی اے کے زیر اہتمام گزشتہ رو ز ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن میں نیلام عام منعقد ہوا۔ ایل ڈی اے نے رواں سال کے چوتھے نیلام عام میں ریکارڈایک ہی نیلامی میں 3ارب47کروڑ سے زائد کا ریونیو اکٹھا کر لیا۔ایل ڈی اے کا ابھی تک کی کسی بھی ایک نیلامی میں یہ سب سے زیادہ ریکارڈ ریونیو ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایکسپو سنٹر جوہر ٹاون میں نیلامی کے عمل کا خود جائزہ لیا۔ایل ڈی اے نے رواں سال کے چوتھے نیلام عام میں 36رہائشی و کمرشل پلاٹس، پٹرول پمپ سائٹ،مارکی سائٹ،ہیلتھ /ایجوکیشن سائٹ،پبلک یوٹیلٹی سائٹ،سپورٹس کمپلیکس کیفے ٹیریااورسیلون کے حقوق کرایہ داری 3ارب47کروڈ11لاکھ34ہزار550روپے میں نیلام کیے۔ پلاٹ نمبر90سی ٹو، لبرٹی مارکیٹ، گلبرگ میں واقع پٹر ول پمپ سائٹ کے حقوق کرایہ داری11کروڑ52لاکھ روپے میں نیلام،پلاٹ نمبر417-422، 449-454بلاک ڈی ٹو جوہرٹاؤن میں واقع مارکی سائٹ کے حقوق کرایہ داری 4کروڑ 5لاکھ روپے سالانہ میں نیلام،پلاٹ نمبر405-410,437-442بلاک ڈی ٹو جوہرٹاؤن میں واقع مارکی سائٹ کے حقوق کرایہ داری 4کروڑ 5لاکھ روپے سالانہ میں نیلام،گورومانگٹ گلبرگ میں واقع کمرشل بلڈنگ کے حقوق کرایہ داری5کروڑ روپے سالانہ میں نیلام،پلاٹ نمبر59اے،ایبک بلاک نیو گارڈن ٹاؤن میں واقع ہیلتھ/ایجوکیشن سائٹ کے حقوق کرایہ داری ایک کروڑ 76لاکھ روپے سالانہ میں نیلام، پلاٹ نمبر631کارنربلاک اے جوبلی ٹاؤن میں واقع ہیلتھ/ایجوکیشن سائٹ کے حقوق کرایہ داری 41لاکھ روپے سالانہ میں نیلام،سپورٹس کمپلیکس کینال ویسٹ نزد ای ایم ای میں واقع کیفے ٹیریاکے حقوق کرایہ داری48لاکھ روپے سالانہ میں نیلام،سپورٹس کمپلیکس مینار پاکستان میں واقع کیفے ٹیریا کے حقوق کرایہ داری16لاکھ 50ہزارروپے میں نیلام،سپورٹس کمپلیکس کینال ویسٹ نزد ای ایم ای میں واقع لیڈیز سیلون کے حقوق کرایہ داری13لاکھ 20روپے سالانہ میں نیلام،سپورٹس کمپلیکس کینال ویسٹ نزدای ایم ای میں واقع جینٹس سیلون کے حقوق کرایہ داری8لاکھ 80ہزارروپے سالانہ میں نیلام، لیک سٹی بیلاوسٹا ہاؤسنگ سکیم میں واقع پبلک یوٹیلٹی سائٹ88کروڑ20لاکھ روپے میں نیلام،جوبلی ٹاؤن میں واقع کمرشل پلاٹ نمبر123کارنر 14کروڑ75لاکھ 92ہزارروپے میں جبکہ پلاٹ نمبر122اے14کروڑ53لاکھ 50ہزار روپے میں نیلام،جوبلی ٹاؤن میں واقع کمرشل پلاٹ نمبر3سوک سینٹر10کروڑ43لاکھ 28ہزارروپے جبکہ پلاٹ نمبر18-Bسوک سینٹر10کروڑ4لاکھ13 ہزار چھ سو روپے میں نیلام، پلاٹ نمبر12کارنر بلاک ڈی جوبلی ٹاؤن 7کروڑ 14لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر291ڈی بلاک کے ایک کروڑ 92لاکھ70ہزار روپے، جبکہ پلا ٹ نمبر633/9بلاک اے 94لاکھ 73ہزار روپے میں نیلام ہوا۔فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر جوہر ٹاؤن میں واقع کمرشل پلاٹ نمبر4جی کارنر ایک ارب 29کروڑ 62لاکھ 25ہزار روپے میں نیلام ہوا۔ جوہر ٹاؤن میں واقع کمرشل پلاٹ نمبر29سوک سینٹر11کروڑ 40لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ کمرشل پلاٹ نمبر291سی بلاک کے ایک کروڑ 92لاکھ 70ہزار جبکہ پلاٹ نمبر291بی بلاک کے ایک کروڑ 91لاکھ76ہزار روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر194کارنر بلاک این سبزہ زار ایک کروڑ 6لاکھ17ہزارچھ سو روپے میں نیلام ہوا۔سبزہ زارمیں واقع پلاٹ نمبر402-C/7ڈی بلاک 49لاکھ 58ہزارروپے اور پلاٹ نمبر402-C/8بلاک ڈی 48لاکھ 24ہزار روپے میں نیلام ہوا۔سبزہ زار میں واقع کمرشل پلا ٹ نمبر110سوک سینٹر8کروڑ22لاکھ 88ہزار روپے جبکہ پلاٹ نمبر402-C/9،سبزہ زارڈی بلاک 48لاکھ 24ہزارروپے میں نیلام،پلاٹ نمبر402-C/10بلاک ڈی49لاکھ 58ہزار روپے میں نیلام ہوا۔کمرشل پلاٹ نمبر14فروٹ مارکیٹ علامہ اقبال ٹاؤن ایک کروڑ 46لاکھ 94ہزار750روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر13ایف ٹو 6کروڑ 54لاکھ 22ہزار5سو روپے اور پلاٹ نمبر536بلاک آرٹوایک کروڑ 2لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔جوہر ٹاؤن پلاٹ نمبر522 آر ون بلاک، ایک کروڑ 4لاکھ16ہزار روپے میں نیلام ہوا۔جوبلی ٹاؤن میں واقع پلا ٹ نمبر375بلاک بی ایک کروڑ 46لاکھ 59ہزار پانچ سو روپے جبکہ پلاٹ نمبر379بلاک بی، ایک کروڑ 41لاکھ 54ہزار روپے میں نیلام ہوا۔تاجپورہ میں واقع پلا ٹ نمبر6ای بلاک، ایک کروڑ 22لاکھ 50ہزار روپے اور پلا ٹ نمبر4ای بلاک، ایک کروڑ 18لاکھ 20ہزارپانچ سو روپے میں نیلام ہوا۔ایل ڈی اے آکشن کمیٹی کے اراکین نے نیلامی کی نگرانی کی۔نیلام عام میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹرز ہاوسنگ،ڈائریکٹر سپورٹس، ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون، ڈائریکٹر ہاوسنگ سیون، ڈائریکٹر ریونیو، ڈائریکٹر ہاوسنگ فور اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button