لاہور میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں عروج پر!ضلعی انتظامیہ کا اہم اجلاس، سیکیورٹی اولین ترجیح، کھلاڑیوں اور براڈکاسٹرز کے قیام کے لئے انتظامات مکمل

لاہور میں کرکٹ کے شائقین کے لیے خوشخبری! سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ مدثر نواز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر جعفر حسین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی رائے، پی سی اور ایواری ہوٹل کے مینیجرز اور سیکیورٹی آفیشلز نے شرکت کی۔ اجلاس میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئن ٹرافی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ سہ فریقی کرکٹ سیریز میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔ سہ فریقی سیریز کے دوران کھلاڑی پی سی اور براڈ کاسٹرز ایواری ہوٹل میں قیام کریں گے۔ ہوٹل انتظامیہ کو لائٹس کی تنصیب اور کھلاڑیوں کی نقل و حرکت پر متعلقہ اداروں سے تعاون کی ہدایت کی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر جعفر حسین نے سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے پر زور دیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مدثر نواز نے کہا کہ سہ فریقی سیریز اور چیمپئن ٹرافی کے دوران سیکیورٹی اولین ترجیح ہوگی۔

جواب دیں

Back to top button