ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر ایل ڈی اے ایونیو ون اورمختلف بلاکس کا دورہ، شہریوں سے سروسز بارے فیڈ بیک لیا

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر ایل ڈی اے ایونیو ون کا دورہ کیااور سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر پر آئے شہریوں سے سروسز بارے فیڈ بیک بھی لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پراپرٹی ٹرانسفر اور این او سی حصول کے لیے آئے شہریوں سے ان کے مسائل پوچھے اوران کے حل کے میں بارے موقع پر ہدایات جاری کیں۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر پر تعینات عملہ کی کارکردگی بارے بھی دریافت کیا۔ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون عمر صہیب نے فیسلٹیشن سنٹر کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔

بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایونیو ون کے مختلف بلاکس کا بھی دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون نے تجاوزات کے خلاف آپریشن بارے بریفنگ دی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن خواجہ عمیر، اور ایل ڈی اے افسران موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button