*وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کاڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ بائیکر لین،مین بلیوارڈ گلبرگ اور لبرٹی چوک کا دورہ۔*

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بائیکر لین پائلٹ منصوبہ تکمیل کے قریب ہے۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ بائیکر لین کے مکمل روٹ کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بائیکر لین کے بقیا کاموں بارے بریفنگ دی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فارو ق نے بتایا کہ کلمہ چوک فلائی اوور، عبد الستار ایدھی انڈر پاس پر بھی بائیکر لین بنائی گئی ہے۔بائیکر لین بننے سے حادثات میں کمی ہو گی، ٹریفک روانی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے کہا کہ فیروز پور روڈ پر دونوں اطراف 10 کلومیٹر بائیکر لین سے مثبت تبدیلی آئے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر بنائی گئی بائیکر لین کو آئندہ چند روز میں کھولا جائے گا۔ اہلیان لاہور کے ساتھ مل کر اس پائلٹ پراجیکٹ کو کامیاب بنائیں گے۔بعدازاں وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے ڈی جی ایل ڈی اے کے ہمراہ مین بلیوارڈ گلبرگ اور لبرٹی چوک کا بھی دورہ کیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مین بلیوارڈ گلبرگ کو ماڈل بنایا جا رہا ہے۔مین بلیوارڈ کے اطراف کمرشل املاک اور زیر تعمیر املاک سے ملبہ اور دیگر تجاوزات کا خاتمہ کر رہے ہیں۔مین بلیوارڈ کے اطراف پارکنگ قوانین کا نفاذ بھی یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے لبرٹی چوک پر ٹیپا اور ایل ڈی اے کی جانب سے جاری کاموں پربھی بریفنگ دی۔لبرٹی چوک سے قذافی اسٹیڈیم کی جانب سڑک کی اسفالٹ مکمل، سروس لین اور فٹ پاتھ پر کام تیزی سے جاری ہے۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے، چیف انجینئر ٹیپا، ایم ڈی واسا، چیف ٹاؤن پلانر ون اور متعلقہ افسران موجود تھے۔بعدازاں وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے بی تھری بلاک گلبرگ میں جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بی تھری بلاک گلبرگ میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت ترقیاتی کام جاری ہے۔بی تھری بلاک میں سروسز کی انڈر گراؤنڈ منقلی، یونیفارم گرین بیلٹس اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔

جواب دیں

Back to top button