وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر واسا پنجاب کو جدید مشینری اور گاڑیوں سے لیس کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے واسا کے 6 اضلاع کیلئے نئی اور جدید مشینری روانہ کردی۔چھٹے فلیٹ کے تحت محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے مجموعی طور پر 13 جدید مشینری و گاڑیاں متعلقہ اضلاع کو روانہ کی گئی ہیں۔ جدید مشینری کی فراہمی سے ننکانہ، سرگودھا، فیصل آباد، گجرات اور راولپنڈی سمیت متعلقہ واساز کی استعداد کار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے بتایا کہ اب تک واسا پنجاب کو 301 جدید مشینری اور گاڑیاں فراہم کی جاچکی ہیں۔ واسا کو سیوریج سسٹم کی بہتری کیلئے سیور سکشن، سیور جیٹنگ، وہیل ایکسکیویٹر اور ونچ مشینری فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید مشینری کے ذریعے سیوریج لائنوں کی صفائی، ڈی سلٹنگ اور نکاسی آب کے مسائل کے تدارک میں مدد ملے گی۔ جدید آلات کی فراہمی سے واسا کے فیلڈ آپریشنز میں رفتار، استعداد اور مؤثریت میں مزید اضافہ ہوگا۔ بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب جدید ٹیکنالوجی، بہتر وسائل اور مؤثر مانیٹرنگ کے ذریعے واسا کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ جدید مشینری کی مرحلہ وار فراہمی سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں واسا کے آپریشنل نیٹ ورک کو مزید مستحکم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واسا کو جدید وسائل سے لیس کرنے کا مقصد شہریوں کو سیوریج اور نکاسی آب کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور فیلڈ آپریشنز کو مزید مؤثر بنانا ہے۔اس موقع پر ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید، پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ڈی پی عمر فاروق اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
Read Next
4 گھنٹے ago
*اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی درخواستوں اور اقساط کی ہفتہ وار بنیادوں پر مانیٹرنگ کا فیصلہ*
1 دن ago
*صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی چین کے قومی دن کی تقریب میں خصوصی شرکت*
3 دن ago
پی ایچ اے ملازمین کے لئے حج قرعہ اندازی،5 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان
3 دن ago
سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کا فیصل آباد میں مختلف ترقیاتی سائٹس کا دورہ
4 دن ago
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام صرف ہاؤسنگ منصوبہ نہیں۔ محفوظ اور باوقار مستقبل کی بنیاد ہے،بلال یاسین
Related Articles
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
1 ہفتہ ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
1 ہفتہ ago




