*کمشنر لاہور کے قزافی اسٹیڈیم اور فورٹریس اسٹیڈیم کادورہ، ہارس اینڈ کیٹل شو اوپننگ تقریب کیلئے انتظامات کا جائزہ و بریفنگ*

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے قزافی اسٹیڈیم اور فورٹریس اسٹیڈیم انتظامات کے جائزہ کے حوالے سے دورہ کیا۔ اس موقع پر پی سی بی افسران، ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر فیصل کامران، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین سمیت پی ایچ اے، ایل ڈی اے اور دیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر لاہور نے فورٹریس اسٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شو اوپننگ تقریب کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران سے ان سپاٹ بریفنگ لی۔ پی سی بی و ضلعی انتظامیہ نے قزافی اسٹیڈیم میں کرکٹ ٹرائی سیریز انتظامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قزافی اسٹیڈیم کے اندر تمام اپ گریڈیشن مکمل ہوچکی ہے، اسٹیڈیم میچز کیلئے تیار ہے، قزافی اسٹیڈیم کے بیرون میں ملبہ ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے، ڈیڈلائن کیمطابق مکمل ہورہا ہے۔

کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ تمام محکمے پی سی بی کے ہمراہ موجود ہیں، مکمل رابطہ اور عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے قزافی اسٹیڈیم میں ٹرائی سیریز انتظامات کیلئے افسران کے ہمراہ قزافی اسٹیڈیم کے اندر اور باہر کے تمام ایریاز کا دورہ کیا اور خاص طور پر داخلی اور خارجی راستوں پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔

جواب دیں

Back to top button