ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سے ممبر سپارکو کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے وفد کو ایل ڈی اے میں جاری آئی ٹی بیسڈ ریفارمز بارے بریفنگ دی۔وفد کو ایل ڈی اے میں ریکارڈ کی سفٹنگ، ہاؤسنگ سکیموں کی جی آئی ایس میپنگ اور پراپرٹی ٹرانسفر بارے بریفنگ دی گئی۔ایل ڈی اے اور پلس کے ساتھ ڈیٹا انٹیگریشن، سیٹیلائٹ بیسڈ امیجنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ایل ڈی اے اور سپارکو کے درمیان تکنیکی معاونت بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔سپارکو وفد نے ایل ڈی اے کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے بارے اپنی تجاویز پیش کیں۔سپارکو ایل ڈی اے کو ٹاؤن پلاننگ، سی ایم پی ونگ اور انجینرنگ شعبہ میں تکنکی معاونت فراہم کرے گا۔ سپارکو جدید ٹیکنالوجی بارے ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ، آئی ٹی اور سی ایم پی ونگ کے افسران کو ٹریننگ و معاونت فراہم کرے گا۔ایل ڈی اے سپارکو کی ریموٹ سینسنگ اور سیٹیلائٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے امیجنگ بارے تکنیکی معاونت سے استعفادہ حاصل کرے گا۔اجلاس میں چیف آئی ٹی آفیسر، چیف ٹاؤن پلانر ون، ٹو، ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن پلاننگ،ممبر سپارکو رحیم اللہ، ڈی جی سپارکو لاہور عبد الباسط بخاری، مینیجر ایچ ار فاروق اسحاق، ڈائریکٹر جی آئی ایس اور دیگر افسران شامل تھے۔

بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سپارکو کے وفد کو سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر کا بھی دورہ کروایا۔وفد کو پراپرٹی ریکارڈ کی آن لائن دستیابی، آن لائن بلڈنگ پلان کی منظوری سمیت دیگر ریفارمز بارے بریفنگ دی گئی۔وفد کو انڈنٹیفکیشن سیل اور زیر تعمیر سنٹرل کنٹرول سسٹم کا بھی دورہ کروایا گیا۔






